April 19, 2025 10:45 pm

English / Urdu

Follw Us on:

الخدمت فاؤنڈیشن پاکستان سے غزہ تک امداد کا پُل بن گئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

غزہ میں جاری انسانی المیے نے دنیا بھر کے انسان دوست حلقوں کو متحرک کر دیا ہے، اور پاکستان میں بھی مختلف فلاحی ادارے مظلوم فلسطینیوں کی مدد کے لیے میدان میں آ چکے ہیں۔

ان ہی کوششوں کے سلسلے میں الخدمت فاؤنڈیشن نے یونی ورسٹی آف ایجوکیشن میں ایک خصوصی مہم کے تحت غزہ کے متاثرین کے لیے امداد اکھٹی کرنے کا اقدام کیا۔ اس مہم کا مقصد طلبہ، اساتذہ اور عام شہریوں کو نہ صرف غزہ کے حالات سے آگاہ کرنا ہے بلکہ انہیں اس عظیم انسانی خدمت میں شریک کرنا بھی ہے۔

الخدمت فاؤنڈیشن کا کہنا ہے کہ وہ ترکی اور مصر جیسے ہم خیال ممالک کی مدد سے امدادی سامان کو غزہ تک پہنچا رہے ہیں تاکہ وہاں کے بے سہارا اور زخمی افراد کو فوری ریلیف دیا جا سکے۔

یہ اقدام اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان کے عوام اور فلاحی ادارے فلسطینی بھائیوں کے درد کو اپنا سمجھتے ہیں اور ان کی عملی مدد کے لیے ہر ممکن کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس