مارچ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعتِ اسلامی نے کہا کہ اسرائیل کی ٹیکنالوجی، انٹیلی جنس اور فوج ہار چکی ہے، مزاحمت کار ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں۔
انہوں نے چیلنج کرتے ہوئے کہا کہ پرسوں 20 اپریل کو اسلام آباد میں پاکستان کی تاریخ کا سب سے بڑا جلسہ ہوگا۔
انھوں نے کہا کہ یہ ہماری بدقسمتی ہے کہ غیرت اور حمیت کا جنازہ ان چھپن اسلامی ملکوں کے سربراہان نے نکال دیا ہے۔ ہم خطاکار اور گناہگار ضرور ہیں، مگر یہ امت بے حمیت نہیں ہے، اس کی حمیت اور غیرت جاگ رہی ہے اور لوگ پوری دنیا میں اب بیدار ہورہے ہیں۔
حکمران تو حکمران اپوزیشن بھی واشنگٹن سے امیدیں وابستہ کیے ہوئے ہے، یہ سب انجمن غلامان امریکہ ہیں، پوری امت غزہ کے ساتھ ہے۔