گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ وزیرِاعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور یا تو مائنز اینڈ منرل بل منظور کرائیں گے یا پھر نوکری سے جائیں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے گورنر کے پی کا کہنا تھا کہ علی امین جن کے لیے نوکری کر رہے ہیں، ان کے لیے اچھے بچے ہیں۔ علی امین نے کہا تھا کہ اپنے وسائل لینے نہیں دیں گے دیکھتا ہوں کیسے نہیں لینے دیتے۔
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صحافیوں کو بہت دیر بعد پتہ چلا کہ علی امین کمپرومائزڈ ہیں، گنڈاپور وعدے کر کے نوکری پر آئے ہیں، اسی لیے وکٹ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں۔
مزید پڑھیں : عالمی فوڈ چینز ہمارے سر کا تاج ہیں اور ان پر حملے قابلِ مذمت ہیں، طلال چودھری
انہوں نے کہا کہ گنڈاپور کو جو کام سونپا جاتا ہے، وہ اچھے بچوں کی طرح اس ٹاسک کو پورا کرتے ہیں۔ اب وہ خود مشکل میں ہیں، کیونکہ خیبرپختونخوا مائنز اینڈ منرل بل پر ان کی اپنی پارٹی کو اعتراضات ہیں۔
فیصل کریم کنڈی کا واضح الفاظ میں کہنا تھا کہ گنڈا پور یا تو مائنز اینڈ منرل بل منظور کرائیں گے یا پھر نوکری سے جائیں گے۔