Follw Us on:

دعویٰ کیا جاتا ہے کہ کے پی خودکفیل ہے مگر اساتذہ تنخواہوں کو رو رہے ہیں، فیصل کریم

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
سب سے پہلے ان افراد کو تنخواہیں دی جائیں جو قوم کا مستقبل سنوارنے میں مصروف ہیں۔ (فوٹو: گوگل)

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ کے پی میں کہا جاتا ہے کہ ہم خودکفیل ہیں مگر لیکچررز اور اساتذہ اپنی تنخواہوں کو رو رہے ہیں۔

نجی نشریاتی ادارے ہم نیوز کے مطابق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ نہروں کے معاملے پر سی سی آئی کا اجلاس فوری طور پر بلانا چاہیے اور نہروں کے معاملے پر فورم کے ذریعے بات ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ دعویٰ کیا جاتا ہے کہ خیبر پختونخوا خود کفیل ہے، لیکن حقیقت یہ ہے کہ صوبے کے اساتذہ اور لیکچرار تنخواہوں کے لیے رو رہے ہیں، جب کہ ہماری حکومت لاہور جا کر بار کونسل کو چھ، چھ کروڑ روپے تقسیم کر رہی تھی۔

انہوں نے زور دیا کہ سب سے پہلے ان افراد کو تنخواہیں دی جائیں جو قوم کا مستقبل سنوارنے میں مصروف ہیں اور ملکی مسائل کا حل تمام اسٹیک ہولڈرز کو بیٹھ کر اجتماعی طور پر تلاش کرنا چاہیے۔

مزید پڑھیں: نہروں کا متنازع معاملہ، رانا ثنا اللہ کی شرجیل میمن سے ٹیلیفونک گفتگو

فیصل کریم کنڈی نے نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کے افغانستان کے دورے کو خوش آئند قرار دیا، تاہم انہوں نے اس بات پر افسوس کا اظہار کیا کہ اس اہم دورے میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کی کوئی نمائندگی نہیں تھی۔

ان کا کہنا تھا کہ اسحاق ڈار کو چاہیے کہ وہ ان دونوں صوبائی اسمبلیوں کو اپنے دورے کی تفصیلات سے آگاہ کریں۔

انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ قومی معاملات میں خیبر پختونخوا اور بلوچستان کو نظرانداز نہیں کیا جانا چاہیے اور ایسے اہم سفارتی دوروں میں ان کی شمولیت لازمی ہونی چاہیے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس