ملک بھر میں منشیات کے خلاف جنگ میں انسداد منشیات فورس (اے این ایف) نے ایک اور بڑی کامیابی حاصل کر لی۔ مختلف شہروں میں سات اہم کارروائیوں کے دوران آٹھ منشیات اسمگلرز کو گرفتار کر لیا گیا جبکہ مجموعی طور پر 1.164 19بکلو گرام منشیات برآمد کی گئیں جن کی مالیت چار کروڑ روپے سے زائد بتائی جا رہی ہے۔
ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر اے این ایف نے ایک مسافر کے ٹرالی بیگ سے 1.648 کلو چرس برآمد کی جو مسقط جانے کی کوشش میں تھا۔
کراچی ایئرپورٹ پر کولمبو روانہ ہونے والے مسافر کے سامان میں مہارت سے چھپائی گئی 516 گرام ہیروئن بھی پکڑی گئی۔
اس کے علاوہ دالبندین چاغی کے قریب ایک ٹرک کی تلاشی کے دوران 120 کلو گرام افیون برآمد ہوئی اور تین ملزمان دھر لیے گئے اور پشین روڈ بلوچستان پر ایک گاڑی سے 64 کلو افیون برآمد ہوئی جبکہ سخی سرور روڈ ڈی جی خان سے 3 کلو چرس برآمد کی گئی۔
دوسری جانب لاہور کے کارگو آفس سے کراچی بھیجے جانے والے پارسل میں جوتوں کے اندر چھپائی گئی ایک کلو چرس نے اے این ایف کی تیز نگاہی کا ثبوت دیا۔ شیر شاہ ٹول پلازہ، ملتان پر ایک اور کارروائی میں ایک کلو آئس بھی پکڑی گئی۔
تمام گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
ترجمان اے این ایف کا کہنا ہے کہ منشیات فروشوں کے گرد شکنجہ مزید سخت کر دیا گیا ہے اور یہ مہم بھرپور طریقے سے جاری رہے گی۔
مزید پڑھیں: یو اے ای کے نائب وزیراعظم دو روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچ گئے