April 21, 2025 10:42 pm

English / Urdu

Follw Us on:

’کپڑے، زیورات اور ایک لاکھ روپے بھی ادا کیے‘ شادی کے نام پر لڑکے سے دھوکا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

سرگودھا میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں شادی کے نام پر ایک شہری کو دھوکہ دے کر مالی نقصان پہنچایا گیا۔ متاثرہ شخص نے پولیس کو بتایا کہ اس نے رشتہ طے ہونے کے بعد مبینہ دلہن کو ایک لاکھ روپے نقد ادا کیے اور ساتھ ہی شادی کے لیے کپڑوں، زیورات اور دیگر اشیاء کی شاپنگ بھی کرائی۔

واقعے کے مطابق، شہری نے طے شدہ تاریخ 16 اپریل کو پوری تیاری کے ساتھ بارات لے کر دلہن کے بتائے گئے پتے پر پہنچا، لیکن جب وہاں پہنچا تو گھر پر تالا لگا ہوا تھا۔ اہلِ علاقہ سے معلوم ہوا کہ مذکورہ خواتین پہلے ہی مکان خالی کر کے غائب ہو چکی ہیں۔

متاثرہ شہری کے مطابق، رشتہ کروانے والی خواتین نے اس شادی کے معاملات طے کروائے تھے اور بار بار یقین دہانی کراتی رہیں کہ سب کچھ ٹھیک ہے۔ تاہم بارات کے دن ان کا فون بھی بند ہو گیا، جس سے شک مزید پختہ ہو گیا کہ یہ مکمل طور پر ایک منصوبہ بند فراڈ تھا۔

شہری نے فوری طور پر مقامی تھانے میں رپورٹ درج کروائی۔ پولیس حکام نے بتایا کہ متاثرہ شخص کی درخواست پر تین خواتین اور ایک مرد کے خلاف مقدمے کی درخواست موصول ہوئی ہے جن پر شادی کے نام پر دھوکہ دہی، فراڈ، اور مالی نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں اور فراڈ میں ملوث افراد کی تلاش جاری ہے۔ حکام نے امید ظاہر کی ہے کہ جلد ہی ملزمان کو گرفتار کر کے قانونی کارروائی کی جائے گی۔

اس واقعے کے بعد شہری حلقوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے اور لوگوں نے مطالبہ کیا ہے کہ ایسے جعل ساز گروہوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے تاکہ آئندہ کسی اور کو اس طرح کے فریب کا نشانہ نہ بنایا جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس