April 22, 2025 11:33 am

English / Urdu

Follw Us on:

جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ: پولیس کی جوابی کارروائی سے ایک دہشتگرد ہلاک

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
جنوبی وزیرستان میں پولیو ٹیم پر دہشت گردوں کا حملہ

جنوبی وزیرستان کے پرآشوب قبائلی علاقے اعظم ورسک میں حملے کی کوشش ناکام بنا دی گئی جب پولیو ٹیم کی سیکیورٹی پر مامور پولیس پارٹی نے غیرمعمولی دلیری کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشتگردوں کو پسپا کردیا۔

پولیس اور دہشتگردوں کے درمیان تقریباً 30 منٹ تک جاری رہنے والی شدید فائرنگ میں ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا جبکہ اس کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہوگئے۔

واقعہ اُس وقت پیش آیا جب اعظم ورسک تھانے کے ایس ایچ او اور اُن کی ٹیم پولیو مہم کے دوران کلوشہ کے علاقے میں موجود تھے۔ اچانک نامعلوم دہشتگردوں نے گھات لگا کر پولیس پارٹی پر حملہ کردیا، لیکن پولیس نے نہ صرف پوزیشن سنبھالی بلکہ حملہ آوروں کو منہ توڑ جواب دیا۔

یہ بھی پڑھیں: کینال منصوبہ، پاورشیئرنگ: مسلم لیگ ن اور پیپلز پارٹی کے سرد تعلقات میں ایک بار پھر گرم جوشی 

ہلاک دہشتگرد کی شناخت افنان ولد پیرزادہ کے نام سے ہوئی ہے۔ جائے واردات سے ایس ایم جی، راکٹ لانچر اور دو موٹرسائیکلیں برآمد ہوئیں۔

مزید تلاشی کے دوران اس کے قبضے سے دو شناختی کارڈز، تین اے ٹی ایم کارڈز اور ایک اسمارٹ فون بھی ملا۔

حیران کن طور پر ایک شناختی کارڈ شہید کانسٹیبل عمران کا نکلا جو عید سے قبل دہشتگرد حملے میں جان کی بازی ہار چکے تھے۔

پولیس کی اس کارروائی کے بعد علاقے میں سرچ آپریشن شروع کر دیا گیا ہے جبکہ پولیو ٹیموں کی حفاظت کے لیے اضافی نفری اور اے پی سی بھی روانہ کر دی گئی ہے۔

آئی جی خیبرپختونخوا ذوالفقار حمید نے پولیس ٹیم کو زبردست شاباش دیتے ہوئے نقد انعام اور تعریفی اسناد دینے کا اعلان کیا ہے۔

پولیس کی اس بہادری نے ایک بار پھر واضح کر دیا ہے کہ وہ عوام کی جانوں کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جا سکتی ہے۔

یہ کامیابی نہ صرف پولیو مہم کے لیے تقویت ہے بلکہ دہشتگردوں کے عزائم پر بھی کاری ضرب ہے۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری کو آگے بڑھائیں گے، شیخ عبداللہ بن زید

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس