Follw Us on:

محکمہ لیبر و افرادی قوت کی تاریخ میں پہلی بار آن لائن کچہری کا انعقاد

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
مزدوروں کو ایک شفاف، مؤثر اور فوری رسپانس والا پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔ (فوٹو: گوگل)

محکمہ لیبر و افرادی قوت پنجاب کی تاریخ میں پہلی مرتبہ آن لائن کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جہاں صوبائی وزیر ملک فیصل ایوب کھوکھر 22 اپریل بروز منگل سہ پہر 3 بجے فیس بک پر آن لائن ہوں گے۔

اس آن لائن کچہری کا مقصد مزدور طبقے کو براہِ راست اپنی شکایات اور مسائل پیش کرنے کا موقع فراہم کرنا ہے۔ مزدور فیس بک کے ساتھ ساتھ محکمہ کے ٹال فری نمبر 1314 پر بھی اپنی شکایات درج کرا سکیں گے۔

آن لائن کچہری میں لیبر ویلفیئر، سوشل سکیورٹی اور ورکرز ویلفیئر فنڈز سے متعلق مسائل سنے جائیں گے اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو ہدایات جاری کی جائیں گی۔

مزید پڑھیں: گندم کی قیمت کا معاملہ، پنجاب حکومت نے 110 ارب کے مالیاتی پیکج کا اعلان کردیا

صوبائی وزیر فیصل ایوب کھوکھر کا کہنا ہے کہ یہ اقدام وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر کیا جا رہا ہے تاکہ مزدوروں کو ایک شفاف، مؤثر اور فوری رسپانس والا پلیٹ فارم فراہم کیا جا سکے۔

ان کا کہنا تھا کہ آن لائن کچہری شفافیت اور عملدرآمد کی نئی مثال بنے گی اور حکومت پنجاب مزدوروں کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اور تاریخی اقدامات کر رہی ہے۔ ہمارے مزدور ہمارا قابلِ فخر اثاثہ ہیں اور ہم ان کا اعتماد بحال کرنے کے لیے پرعزم ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس