Follw Us on:

کراچی پرنٹنگ میوزیم: ماضی کی تکلیف دہ مگر منفرد مشینوں کی سیر

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

آج جس جدید ڈیجیٹل دنیا میں ہم لفظوں کو موبائل یا لیپ ٹاپ کی اسکرین پر پڑھتے ہیں، اُس کا آغاز دراصل سیاہی، کاغذ اور پرنٹنگ پریس سے ہوا تھا۔

پاکستان میٹرز کی اس ویڈیو میں آپ کراچی کے اس میوزیم کی سیر کرسکتے ہیں، جہاں پرنٹنگ کے اس تاریخی سفر کو نہ صرف محفوظ کیا گیا ہے بلکہ ایک نایاب انداز میں پیش بھی کیا گیا ہے۔

یہ میوزیم سندھ گورنمنٹ پریس کے احاطے میں قائم کیا گیا ہے، جس کی بنیاد برٹش دور میں سن 1843 میں رکھی گئی تھی۔

میوزیم میں داخل ہوتے ہی ایک سووینئر شاپ اور تاریخی شخصیات کی تصاویر آویزاں وال آپ کا استقبال کرتی ہے۔ یہاں اُن محسنوں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے، جنہوں نے پرنٹنگ انڈسٹری میں انقلابی کردار ادا کیا۔

میوزیم میں ایک آرام دہ سٹنگ ایریا، واٹر کولرز اور صاف ستھرے واش رومز کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے تاکہ آنے والے مہمان مکمل طور پر محظوظ ہو سکیں۔

میوزیم کے مین ہال میں داخل ہوتے ہی ناظرین پرنٹنگ کے اُس ارتقائی سفر کا مشاہدہ کر سکتے ہیں جو گوٹنبرگ کی لکڑی کی مشین سے لے کر جدید ڈیجیٹل پرنٹرز تک پہنچا۔ یہاں انیسویں صدی سے لے کر بیسویں صدی کی تاریخی مشینیں آویزاں ہیں۔

جرمن موجد گوٹنبرگ جنہوں نے موویبل ٹائپ مشین ایجاد کی، اُن کی تصویر اور مجسمہ بھی میوزیم کا حصہ ہیں۔ وہ مشین جس پر دنیا کی پہلی بائبل چھاپی گئی، اُس کے تصوراتی ماڈلز بھی یہاں موجود ہیں۔

یہاں نہ صرف پرنٹنگ پریسز کی مشینیں بلکہ اُن کے پارٹس، کمپوزنگ آلات، بائنڈنگ، اسٹچنگ اور پرفوریشن مشینز بھی نمائش میں رکھی گئی ہیں۔ ہر چیز تفصیل سے لوگوں کو سکھاتی ہے کہ ماضی میں علم کیسے چھپتا اور پھیلتا تھا۔

میوزیم کے کنٹرولر فہیم صاحب کے مطابق یہ پریس 1843 میں برطانوی راج میں قائم ہوا۔ اس کا مقصد حکومتی احکامات کو پرنٹ کر کے قانونی شکل دینا تھا۔

پرنٹنگ صرف شادی کارڈ یا اخبارات کی حد تک نہیں ہے، یہ آگاہی اور شعور کا ذریعہ ہے، اور ہم نے کوشش کی ہے کہ ہر دور کی جھلک یہاں محفوظ کریں۔

میوزیم میں ایک پروجیکٹر روم بھی قائم کیا گیا ہے جہاں پرنٹنگ کی تاریخ پر مبنی ڈاکومنٹری دکھائی جاتی ہے۔

یہ میوزیم صرف مشینوں کا مجموعہ نہیں بلکہ ایک تہذیبی ورثہ ہے، جو طلبا، محققین اور نوجوان نسل کے لیے ایک تحفہ ہے۔
جلد ہی یہ میوزیم عوام کے لیے کھول دیا جائے گا تاکہ سب اس نایاب ورثے سے روشناس ہو سکیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس