پہلگام حملے کے حوالے سے انڈین میڈیا کا خودساختہ جھوٹ ایک بار پھر سامنے آگیا۔ حملے میں مردہ قرار دیے گئے بھارتی نیول آفیسر اور ان کی اہلیہ کے طور پر پیش کیے گئے جوڑے نے سوشل میڈیا پر زندہ حالت میں ویڈیو بیان جاری کر دیا۔
سماجی رابطے کی سائٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک ویڈیو بیان وائرل ہوا ہے، جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ انڈین میڈیا نے پہلگام حملے کے بعد جن افراد کو ہلاک ظاہر کیا تھا، ان میں ایک جوڑا انڈین نیول آفیسر اور اہلیہ کے طور پر پیش کیا گیا تھا اور انہیں مردہ قرار دیا گیا تھا، وہ زندہ ہیں۔
سوشل میڈیا پر سامنے آنے والی ویڈیو میں متاثرہ خاتون نے وضاحت کی کہ وہ اور اُن کا ساتھی دونوں زندہ ہیں اور اُن کا اس واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔ خاتون نے حیرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ سمجھ سے بالاتر ہے کہ اُن کی پرانی تصاویر کو بھارتی نیول آفیسر اور ان کی بیوی ظاہر کر کے میڈیا پر نشر کیا گیا۔
پہلگام حملہ کا ڈراپ سین، ہلاک قرار دیا گیا جوڑا سامنے آگیا#DialogueUrdu #PahalgamTerroristAttack #DropScene #Couple #Declared #Dead #Emerges pic.twitter.com/7RePfEfcOq
— Dialogue Urdu (@DialogueUrdu) April 24, 2025
متاثرہ جوڑے نے بھارتی میڈیا کی جھوٹی رپورٹس کو گمراہ کن اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس غیر ذمہ دارانہ رویے پر کارروائی کی جائے۔
انہوں نے صارفین سے گزارش کی کہ ان جھوٹی ویڈیوز کو رپورٹ کیا جائے۔
واضح رہے کہ منگل کی شام مقبوضہ کشمیر کے علاقے پہلگام میں ایک دہشت گرد حملہ ہوا، جس میں تقریباً 27 افراد ہلاک، جب کہ متعدد ہوئے۔ انڈیا نے اس کی ذمہ دار پاکستان کو قرار دیتے ہوئے سخت اقدامات کا اعلان کیا، جب کہ اس حملے کو مودی سرکار کا فالس فلیگ آپریشن کہا جارہا ہے۔