April 27, 2025 11:14 pm

English / Urdu

Follw Us on:

پہلگام واقعہ پر پاکستان شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے، محسن نقوی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔ (فوٹو: پی ٹی وی)

وفاقی وزیرِ داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان پہلگام حملے میں صاف اور شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردی کے واقعات میں انڈیا ملوث ہے۔ انڈیا کے دہشتگردی میں ملوث ہونے کے ثبوت موجود ہیں۔ پاکستان کی معاشی ترقی انڈیا کو ہضم نہیں ہورہی ہے۔

وفاقی وزیرِ داخلہ نے کہا ہے کہ پاکستان نے ہمیشہ ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کی ہے۔ پہلگام واقعہ بے نقاب ہوچکا ہے۔ واقعہ کے چند لمحوں بعد ایف آئی آر کا اندراج ایک سوالیہ نشان ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان پہلگام حملے میں شفاف تحقیقات کا مطالبہ کرتا ہے، پاکستان کا پہلگام واقعے سے کوئی تعلق نہیں، پہلگام واقعہ کی شفاف تحقیقات کے لیے پاکستان بھر پقر تعاون کرے گا۔

مزید پڑھیں: امریکی سرپرستی میں اسرائیلی جارحیت کے خلاف کراچی سے پشاور تک شٹر ڈاؤن ہڑتال، کاروباری مراکز بند، سڑکوں سے ٹریفک غائب

محسن نقوی نے انکشاف کیا ہے کہ مختلف علاقوں میں سات دیسی ساختہ بارودی سرنگیں پکڑی ہیں، دہشت گرد مختلف علاقوں میں حملے کرنا چاہتے تھے۔ سکیورٹی فورسز ملکی تحفظ کے لیے پرعزم ہیں۔ کہا جارہا تھا کہ لوگوں کو مارو، ہمیں تصویریں بھیجو، وہ سب کچھ ہمارے پاس موجود ہے۔

انہوں نے کہا کہ کالعدم بی ایل اے کے عہدیدار جس سے مل رہے ہیں، ہمیں سب معلوم ہے۔ انڈیا دنیا میں دہشتگردی کے واقعات میں ملوث ہے۔ انڈیا نے پاکستان میں ہونے والی دہشت گردی کی کبھی مذمت نہیں کی۔ ‘بی ایل اے’ اور ‘را’ یہ دو نام نہیں بلکہ ایک نام ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے کسی ایک حق کو بھی روکنے کی کوشش کی گئی تو ہم لڑیں گے، ہم بالکل تیار ہیں، انڈین جنگجو قوم نہیں ہم جنگجو قوم ہیں۔ اگر انڈیا کوئی قدم اٹھائے گا تو ہم ایک قدم کا جواب دو قدم آگے آکر دیں گے۔

یہ بھی پڑھیں: مودی کشمیر کو غزہ میں تبدیل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں: عرفان صدیقی

وزیرِ داخلہ نے واضح الفاظ میں اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان مسئلہ کشمیر سے متعلق اپنے مؤقف سے کبھی پیچھے نہیں ہٹے گا۔ سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر حل کیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ جعفر ایکسپریس حملے پر بھی غیر جانبدارانہ تحقیقات کی جائیں، پاکستان ثبوت پیش کرے گا۔ دنیا کو پتہ لگنا چاہیے کہ کون سا ملک دہشت گردی میں ملوث ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس