Follw Us on:

نائب وزیرِاعظم کا چینی وزیر خارجہ سے رابطہ، تسلط پسند پالیسیوں کی مشترکہ مخالفت کے لیے عزم کا اعادہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
نائب وزیرِاعظم کا چینی وزیر خارجہ سے رابطہ، تسلط پسند پالیسیوں کی مشترکہ مخالفت کے لیے عزم کا اعادہ( فائل فوٹو)

نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے موجودہ علاقائی صورتحال پر تبادلہ خیال کرنے کے لیے سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے رکن اور چینی وزیر خارجہ وانگ یی سے ٹیلی فون پر بات چیت کی،پاکستان اور چین نے یکطرفہ اور تسلط پسندانہ پالیسیوں کی مشترکہ مخالفت کرتے ہوئے علاقائی امن اور استحکام کے لیے اپنے عزم کا اعادہ کیا۔

پاکستان کے دفتر خارجہ کے مطابق  دونوں رہنماؤں نے امن، سلامتی اور پائیدار ترقی کے اپنے مشترکہ مقاصد کو آگے بڑھانے کے لیے ہر سطح پر قریبی  رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کیا۔

اسحاق ڈار نے واضح طور پر ہندوستان کے یکطرفہ اور غیر قانونی اقدامات کو مسترد کیا ،جسے انہوں نے پاکستان کے خلاف ‘بے بنیاد پراپوگینڈہ’ قرار دیا۔

چین کی مسلسل اور غیر متزلزل حمایت کے لیے تعریف کا اظہار کرتے ہوئے، اسحاق ڈار نے دونوں ممالک کی آہنی پوش دوستی کے لیے پاکستان کے عزم اور ہمہ موسمی اسٹریٹجک تعاون پر مبنی شراکت داری کے مشترکہ وژن کی تصدیق کی۔

انہوں نے تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید گہرا کرنے کے لیے پاکستان کے عزم پر بھی زور دیا۔

یہ بات چیت ہندوستان کے غیر قانونی طور پر مقبوضہ جموں و کشمیرمیں حالیہ پیش رفت کے بعد بڑھی ہوئی علاقائی کشیدگی کے درمیان ہوئی ہے۔

اس ہفتے کے شروع میں، پاکستان نے متنبہ کیا تھا کہ وہ کسی بھی بھارتی جارحیت کا مضبوط، تیز اور فیصلہ کن جواب دے گا، جبکہ نئی دہلی نے متنازعہ کشمیر میں مہلک حملے کے بعد سندھ طاس معاہدے کو یکطرفہ طور پر معطل کر دیا تھا۔

مقبوضہ جموں و کشمیرکے پہلگام میں 22 اپریل کو ہونے والے حملے میں 26 افراد ہلاک ہوئے، جن میں زیادہ تر سیاح تھے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس