Follw Us on:

ڈسکہ میں شادی والے گھر فائرنگ، دلہن کے گھر پہنچتے ہی دلہے کو قتل کر دیا گیا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Daska

ڈسکہ میں تھانہ ستراہ کی حدود میں واقع گاؤں منڈ میں شادی کی خوشیاں اس وقت ماتم میں بدل گئیں جب ایک افسوسناک واقعے میں دلہن کے گھر آئے دولہے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق عدنان نامی نوجوان اپنی ولیمے کی تقریب کے بعد سسرال آیا تھا جہاں مبینہ طور پر دلہن کے ایک قریبی عزیز نے اچانک فائرنگ کر دی۔

گولیاں لگنے سے عدنان شدید زخمی ہو گیا۔ اسے فوری طور پر طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کرنے کی کوشش کی گئی، تاہم وہ راستے میں ہی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔

پولیس نے واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے لاش کو تحویل میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دیا ہے۔ پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی معلومات کے مطابق فائرنگ ذاتی رنجش یا خاندانی تنازعے کا شاخسانہ ہو سکتی ہے، تاہم اصل محرکات کا تعین تحقیقات مکمل ہونے کے بعد ہی ہو سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: ’یہاں سنگلاح پہاڑیوں سے ایک بچہ امیر بن سکتا ہے‘ جماعت اسلامی بہترین جمہوری پارٹی

ترجمان پولیس کے مطابق واقعے کی ہر پہلو سے باریک بینی سے تحقیقات کی جا رہی ہیں اور ملوث ملزمان کو جلد گرفتار کر لیا جائے گا۔ پولیس نے جائے وقوعہ سے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور بعض مشتبہ افراد سے پوچھ گچھ بھی شروع کر دی ہے۔

ادھر، مقتول عدنان کے اہل خانہ نے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ انہیں فوری انصاف فراہم کیا جائے اور قاتلوں کو سخت سزا دی جائے تاکہ دوبارہ ایسا دلخراش واقعہ پیش نہ آئے۔

واقعے پر مقامی سیاسی و سماجی شخصیات نے بھی افسوس کا اظہار کرتے ہوئے مقتول کے لواحقین سے تعزیت کی ہے اور متعلقہ اداروں سے فوری کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

متعلقہ پوسٹس