Follw Us on:

بل کلنٹن انڈیا آئے تو ڈرامہ ہوا اور اب امریکی وفد آیا ہے تو پھر سے ڈرامہ ہوا ہے، فیصل واوڈا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
شہباز شریف کے پاس جمہوری اور لیڈر ہونے کا موقع ہے۔ (فوٹو: گوگل)

سینیٹر فیصل واوڈا نے کہا ہے کہ بل کلنٹن آئے تو ڈرامہ ہوا اور اب امریکا کا وفد آیا تو یہی ڈرامہ ہے، ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔

نجی نشریاتی ادارے ہم بیوز کے مطابق سینیٹ میں منعقدہ اجلاس میں اظہار خیال کرتے ہوئے فیصل واوڈا نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتیں یکجا ہیں انہیں ایک جگہ بٹھائیں، میں کسی کو یہ نہیں کہہ رہا کہ کسی کو معاف کر دیں، میں یہ نہیں کہہ رہا کوئی کسی کا کیس بند کر دے۔

انہوں نے کہا ہے کہ کسی نے 9 مئی کیا 10 مئی کیا، یہ ہمارے گھر کا معاملہ ہے، اس کو بعد میں دیکھ لیں گے، جب کوئی باہر سے ہمارے گھر میں دیکھے گا تو سب ایک ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان، افغانستان معاملے پر وفاق اور کے پی میں ٹھن گئی: ’آزادانہ ڈیل کی اجازت نہیں دیں گے

سینیٹر فیصل واوڈا نے حکومت سے آل پارٹیز کانفرنس بلانے کامطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ شہباز شریف کے پاس جمہوری اور لیڈر ہونے کا موقع ہے، حکومت پی ٹی آئی سمیت تمام جماعتوں کو آل پارٹیز کانفرنس میں بلائے، جب ملک کی بات ہو تو ہم سب کو یکجا ہونا چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ انڈیا نے سندھ طاس معاہدے کی معطلی کرکے دہشت گردی کی ہے، معاہدے پر دونوں ممالک کے دستخط موجود ہیں، انڈیا معاہدہ یکطرفہ طور پر معطل نہیں کرسکتا، پورا پاکستان اپنی فوج کے ساتھ کھڑاہے۔

سینیٹر نے انکشاف کیا کہ جب بل کلنٹن انڈیا آئے تو ڈرامہ ہوا اور اب امریکا کا وفد آیا ہے تو پھر سے ویسا ہی ڈرامہ ہوا ہے، ہم ہر قسم کی دہشت گردی کی مذمت کرتے ہیں۔ انڈیا نے پاکستان کا پانی روکا تو پھر اس کو بھرپور جواب دیں گے، نلکے کا پانی تو ہے نہیں کہ آپ موڑیں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس