Follw Us on:

اسپین اورپرتگال میں بجلی کی شدید بندش ، ہوائی اڈوں اور سڑکوں پر افراتفری پھیل گئی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
اسپین اورپرتگال کے کچھ حصوں میں بجلی کی شدید بندش ، ہوائی اڈوں اور سڑکوں پر افراتفری پھیل گئی( فوٹو اسکائی نیوز)

ایک بڑے پیمانے پر بجلی کے بریک ڈاؤن نے اسپین اور پرتگال کے زیادہ تر علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل کر دی، جس کے نتیجے میں ٹریفک سگنلز بند ہو گئے اور ہوائی اڈوں، ریلوے اسٹیشنوں اور سڑکوں پر افراتفری پھیل گئی۔

عالمی نشریاتی ادارے سی این این کے مطابق پرتگال کے گرڈ آپریٹر ریڈیس انرجیٹیکاس ناسیونائس نے کہا کہ پورے آئبیریائی جزیرہ نما اور فرانس کے بعض حصوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔ اسپین کے گرڈ آپریٹر نے بتایا کہ بجلی کی مکمل بحالی میں کئی گھنٹے لگ سکتے ہیں، جس کا مطلب ہے کہ سورج غروب ہونے کے بعد کچھ علاقوں میں اندھیرا چھا سکتا ہے۔

بجلی کے تعطل سے خطے بھر میں اسکرینز، روشنیوں اور پاور ساکٹس کا نظام متاثر ہوا۔ پرتگال کی پولیس نے لوگوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ رفتار کم رکھیں اور خصوصی احتیاط برتیں۔ محفوظ ڈرائیونگ کو ترجیح دیں۔

میڈرڈ میں بجلی کے بند ہوتے ہی سڑکوں پر ٹریفک جام ہو گئی۔ لوئس ابانیز خیمنیز نے سی این این کو بتایا کہ میں گاڑی چلا رہا تھا کہ اچانک ٹریفک لائٹس بند ہو گئیں،صورتحال قدرے جنگل جیسی ہو گئی۔ میں نے ایک بڑی بس کو آتے دیکھا اور جلدی سے اپنی گاڑی کو محفوظ کیا۔

بجلی کے اچانک بریک ڈاؤن کی وجہ ابھی تک واضح نہیں ہو سکی، مگر اس کے اثرات نہایت شدید تھے۔

میڈرڈ کے میئر، خوسے لوئیس مارٹینیز المیڈا نے شہریوں سے غیر ضروری سفر سے گریز کرنے اور ہنگامی حالات میں ہی ایمرجنسی سروسز کو کال کرنے کی اپیل کی۔ بعد ازاں میڈرڈ کی ایمرجنسی سروسز نے حکومت سے قومی ایمرجنسی کے نفاذ کا مطالبہ بھی کیا۔

گرڈ کے منہدم ہونے کے بعد بجلی کی بحالی کی دوڑ شروع ہو گئی، لیکن یہ عمل رات گئے تک جاری رہ سکتا ہے۔

اسپین اور پرتگال کی مجموعی آبادی تقریباً 60 ملین ہے اور میڈرڈ و لزبن کاروبار، آمدورفت اور سیاحت کے اہم مراکز ہیں۔

پرتگال کے نیشنل انسٹیٹیوٹ فار میڈیکل ایمرجنسیزنے اپنی ہنگامی منصوبہ بندی فعال کر دی اور اپنی ٹیلیفون و آئی ٹی سروسز کو بیک اپ جنریٹرز پر منتقل کر دیا۔ اسپین کی وزارت صحت نے بتایا کہ اسپتالوں میں بھی یہی عمل اپنایا گیا۔

علاقے کے بڑے ہوائی اڈوں پر پروازیں اچانک معطل یا تاخیر کا شکار ہو گئیں اور مسافر صورتحال سے نمٹنے کے لیے ہاتھ پیر مارتے رہے۔ آن لائن فلائٹ ٹریکرز نے رپورٹ کیا کہ دوپہر کے بعد کئی ہوائی اڈوں پر پروازیں رک گئیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس