April 30, 2025 10:41 am

English / Urdu

Follw Us on:

تھوڑی انویسٹمنٹ سے زیادہ منافع کیسے کمائیں؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

سرمایہ کاری کرنے والے اکثر افراد سوچتے ہیں کہ ابتدا میں انہیں کتنی سرمایہ کاری کرنی چاہیے؟ تھوڑی انویسٹمنٹ سے زیادہ منافع کیسے کمایا جائے؟

پاکستان میٹرز کی اس پوڈکاسٹ میں کرپٹوایڈوائزر محمد ہارون نے بتایا ہے کہ اگر کوئی شخص پہلی مرتبہ سرمایہ کاری کرنا چاہتا ہے تو اسے وہی رقم انویسٹ کرنی چاہیے، جو آئندہ چھے سے آٹھ مہینے یا ایک سال تک اس کی فوری ضروریات کا حصہ نہ ہو۔ اس کے علاوہ سرمایہ کاری سے قبل کسی مالیاتی مشیر سے مشورہ لینا یا خود مکمل تحقیق کرنا نہایت ضروری ہے۔

محمد ہارون نے بتایا ہے کہ اس وقت عالمی منڈی میں کرپٹو کرنسی کی قیمتیں قابل توجہ ہیں۔ مثال کے طور پر اگر کوئی شخص تقریباً دو لاکھ نوے یا دو لاکھ پچانوے روپے کی سرمایہ کاری کرتا ہے تو اسے تین سو تیس امریکی ڈالر (USDT) حاصل ہوں گے۔ موجودہ ریٹ کے مطابق تین سو تیس ڈالر کی مالیت میں کسی ایسے ٹوکن کی خریداری ممکن ہے جس کی قیمت فی ٹوکن ایک ڈالر ہو۔ یوں سرمایہ کار کو تین سو تیس ٹوکن مل سکتے ہیں اور اگر مستقبل میں ٹوکن کی قیمت بڑھتی ہے تو اچھا منافع حاصل کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا کہ سرمایہ کاری کرتے وقت یہ جاننا ضروری ہے کہ آپ کی ایگزٹ پرائس (خروج کا وقت اور قیمت) کیا ہوگی۔ سرمایہ کاری کے موسم (مارکیٹ کے رجحان) کو بھی مدِنظر رکھنا چاہیے۔ موجودہ صورتحال کے مطابق عالمی منڈیاں بولش رجحان میں ہیں اور آئندہ چھے سے آٹھ مہینے سرمایہ کاری کے لیے نہایت اہم تصور کیے جا رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا گیا کہ اگرچہ مارکیٹ میں تیزی متوقع ہے، لیکن سرمایہ کاروں کو یہ بھی سمجھنا چاہیے کہ کئی پرانے کوائنز اور ٹوکنز اب اپنی اہمیت کھو چکے ہیں۔ ماضی میں پرائیویسی کوائنز (Privacy Coins) میں بڑی سرمایہ کاری ہوئی تھی، تاہم اب مارکیٹ کا مرکز Web3، Artificial Intelligence (AI) اور Decentralized Finance (DeFi) بن چکے ہیں۔

کرپٹو ایڈوائزر نے نئے سرمایہ کاروں کو مشورہ دیا کہ وہ Web3، AI-integrated DeFi اور جدید منصوبوں کی طرف توجہ دیں تاکہ اپنی سرمایہ کاری کو زیادہ محفوظ اور نفع بخش بنا سکیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس