Follw Us on:

لاہور:گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
لاہور :گیس سلنڈر پھٹنے سے 5 افراد جاں بحق

لاہور کے علاقے راوی روڈ پر دکان میں سلنڈر پھٹنے سے آگ بھڑک اٹھی،جس کے باعث پانچ افراد جاں بحق اور پانچ افراد شدید زخمی ہوگئے۔

نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق  آگ دکان کے اندر سلنڈر پھٹنے سے لگی۔

ریسکیو ایمرجنسی سروسز نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر آگ پر قابو پایا اور جاں بحق اور زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کیا، جبکہ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔

واقعے کے بعد ڈی آئی جی آپریشنز لاہور نے جانی نقصان پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کی مدد سے علاقے کی فوری صفائی کا حکم دیا۔

انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ہائی الرٹ رہنے کی ہدایت کی اور شہر کے تمام زونز میں سخت نگرانی پر زور دیا۔

عہدیداروں نے آس پاس کے تمام غیر قانونی ایل پی جی سیل پوائنٹس کو فوری طور پر بند کرنے کا بھی حکم دیا،وجہ اور ممکنہ غفلت کی تحقیقات جاری ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس