Follw Us on:

پاک-انڈیا کشیدگی کے باوجود پاکستانی کارگو جہاز انڈین بندرگاہ پر موجود

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
پرچم بردار کارگو بحری جہاز انڈین بندرگاہ کلکتہ کے ہالدیہ پورٹ پر موجود ہے۔ (فوٹو: ایکسپریس)

پاک-انڈیا تعلقات میں جاری کشیدگی اور جنگ کے خدشات کے باوجود پاکستان نیشنل شپنگ کارپوریشن (پی این ایس سی) کا پرچم بردار کارگو بحری جہاز انڈین بندرگاہ کلکتہ کے ہالدیہ پورٹ پر موجود ہے، جہاں وہ ملائشیا سے لایا گیا کوئلہ اتارنے کے مرحلے میں مصروف ہے۔

نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز نے پی این ایس سی ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بحری جہاز ‘سبی’ حالیہ کشیدگی سے قبل طے پانے والے چارٹر ایگریمنٹ کے تحت انڈین بندرگاہ پر پہنچا ہے۔ یہ جہاز ملائشیا سے تقریباً 26 ہزار ٹن کوئلہ لے کر انڈیا پہنچا، جسے ہالدیہ پورٹ پر اتارا جا رہا ہے۔

یہ جہاز ملائشیا سے تقریباً 26 ہزار ٹن کوئلہ لے کر انڈیا پہنچا۔ (فوٹو: ایکسپریس)

ذرائع نے مزید بتایا کہ پاک-انڈیا کشیدگی کے باوجود 2008ء میں طے پانے والے انڈو-پاک میری ٹائم پروٹوکول پر عملدرآمد جاری ہے، جس کے تحت دونوں ممالک کے پرچم بردار بحری جہاز ایک دوسرے کی بندرگاہوں پر آمد و رفت کر سکتے ہیں۔

دونوں ممالک کے پرچم بردار بحری جہاز ایک دوسرے کی بندرگاہوں پر آمد و رفت کر سکتے ہیں۔ (فوٹو: ایکسپریس)

پی این ایس سی حکام کا کہنا ہے کہ ادارہ حکومتی پالیسیوں اور احکامات کے تحت کام کر رہا ہے، اور مذکورہ جہاز کا معاہدہ دونوں ممالک کے موجودہ تناؤ سے قبل طے پا چکا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس