پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے 10ویں ایڈیشن کا 21واں میچ آج قذافی اسٹیڈیم لاہور میں لاہور قلندرز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے مابین کھیلا جارہا تھا، بارش کے باعث بے نتیجہ ختم کر دیا گیا اور دونوں ٹیموں کو ایک، ایک پوائنٹ دے دیا گیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کرتے ہوئے لاہور قلندرز کو بلےبازی کی دعوت دی۔ لاہور قلندرز نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 11.3 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 111 رنز بنائے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے 2، جب کہ خرم شہزاد نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اسی دوران تیز آندھی اور گرد آلود ہواؤں نے کھیل کو متاثر کیا، جس کے فوراً بعد موسلا دھار بارش شروع ہو گئی۔ خراب موسم کے باعث کھیل دوبارہ شروع نہ ہو سکا اور میچ ریفری نے مقابلے کو ختم کرنے کا اعلان کر دیا۔
دونوں ٹیموں کو پوائنٹس ٹیبل پر ایک، ایک پوائنٹ دیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ لاہور قلندرز ایونٹ میں 8 میچ کھیل چکی ہے ، جن میں 4 میچز میں کامیابی حاصل کی ، 3 میچز میں شکست کا سامنا کرنا پڑا، جب کہ ایک میچ بے نتیجہ رہا،لاہور قلندرز اس وقت پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے 7 میچز کھیلے، 4 جیتے ، 2 ہارے ، ایک میچ بے نتیجہ رہا، پوائنٹس ٹیبل پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اس وقت تیسرے نمبر پر ہے۔