Follw Us on:

کراچی: گھریلو جھگڑا خونریزی میں بدل گیا، سُسر کے ہاتھوں داماد قتل

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
ملزم حبیب اللہ نے لکڑی کے ڈنڈے سے شریف پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ (فوٹو: پاکستان میٹرز)

کراچی کے علاقے شرافی گوٹھ میں گھریلو جھگڑا خونریزی میں بدل گیا اور سسر نے اپنے ہی داماد کو قتل کردیا۔ شرافی گوٹھ پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے جھگڑے کے دوران اپنے داماد کو قتل کرنے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔

ضلع ملیر پولیس کے مطابق سنگر چورنگی کے قریب گھریلو تنازع پر حبیب اللہ ولد اللہ ڈنو اور اس کے داماد شریف ولد دوست محمد کے درمیان تلخ کلامی ہوئی، جو دیکھتے ہی دیکھتے جھگڑے میں تبدیل ہو گئی۔

ترجمان ضلع ملیر پولیس کا کہنا ہے کہ جھگڑے کے دوران ملزم حبیب اللہ نے لکڑی کے ڈنڈے سے شریف پر حملہ کر کے شدید زخمی کر دیا۔ زخمی کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ دورانِ علاج دم توڑ گیا۔

مزید پڑھیں: سرحدی خلاف ورزی پر ابھی نندن کو چائے پلاکر واپس بھیجا تھا مگر اس بار نہ چائے پلائیں گے اور نہ ہی رخصت کریں گے، سعید غنی

واقعے کی اطلاع ملتے ہی شرافی گوٹھ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ملزم حبیب اللہ کو گرفتار کر لیا۔

واضح رہے کہ مقتول شریف گرفتار ملزم کا دادماد تھا۔

گرفتار ملزم کے خلاف قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے، جب کہ مزید تفتیش جاری ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس