Follw Us on:

سیلف ڈرائیونگ کا نیا دور: کیا گاڑیوں کی دنیا سے انسان کا کنٹرول ختم ہونے والا ہے؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

اگلے کچھ ہی سال میں گاڑیاں بغیر ڈرائیور کے چلا کریں گی۔ یہ بات قانون کے خلاف ہوگی کہ کوئی انسان گاڑی چلائےکیونکہ آنے والے مستقبل میں اے آئی ہم پر پابندی لگا دے گی کہ انسان کبھی بھی گاڑی نہ چلائے۔ اس کی وجہ یہ ہے کہ انسان جب بھی گاڑی چلاتا ہے تو حادثات کی شرح بڑھ جاتی ہے۔

جنرل آف ٹرانسپورٹ اینڈ ہیلتھ کی ایک رپورٹ کے مطابق اب تک جن ممالک میں سیلف ڈرائیونگ کارز آئی ہیں وہاں 90 فیصد تک حادثات کم ہوگئے ہیں۔

اس کی وجہ ان گاڑیوں میں استعمال ہونے والے سینسرز ہیں۔ مثال کے طور پر ٹیسلا کی لیول تھری گاڑی میں 20 سینسرز موجود ہیں، جب کہ 8 کیمرے اور 12 الٹراسونک کیمرے موجودہیں جو بتاتے ہیں کہ کتنے فاصلے پر کونسی گاڑی ہے۔

واضح رہے کہ اس گاڑی میں لائی ڈار اور ریڈار موجود نہیں ، جو روشنی اور فاصلے کو باریک بینی سے ڈیٹیکٹ کرتے ہیں لیکن پھر بھی اتنے سینسرز موجود ہیں کہ یہ ایمرجنسی کی صورت میں فوراً ایکشن لے سکتی ہے۔

ٹیسلا کے ٹوٹل 6 لیولز ہوتے ہیں ۔ لیول 1 کا مطلب ہے کہ وہ گاڑی مکمل طور پر مینوول ہے یعنی کوئی انسان ہی اسے ڈراائیو کرے گا۔ لیکن جیسے جیسے ہم لیول بڑھاتے ہیں گاڑیاں آٹومیٹک ہونا شروع ہو جاتی ہیں۔

لیول 5 کا مطلب یہ ہے کہ گاڑی چلانے میں کسی انسان کی مداخلت کی کوئی ضرورت نہیں ہے۔ اس کا مطلب ہے آنے والے سالوں میں نہ تو ہم گاڑیاں چلائیں گے اور نہ ہی ہمارے ڈرائیونگ لائسنس ہوں گے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس