Follw Us on:

لاہور: غیرت کے نام پر بیوی اور نابالغ بیٹی کو قتل کرنے والا ملزم بیٹوں سمیت گرفتار

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
یوسف نے اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ مل کر چھریوں کے وار سے ماں بیٹی کو قتل کر دیا۔ (فوٹو: گوگل)

لاہور کے علاقے کاہنہ میں اپنی بیوی اور نابالغ بیٹی کو غیرت کے نام پر قتل کرنے والے ملزم یوسف کو اس کے دونوں بیٹوں سمیت پولیس نے گرفتار کرلیاہے۔

نجی خبررساں ادارے انڈیپنڈنٹ اردو کے مطابق ملزم یوسف نے دو ماہ قبل اپنی بیوی رخسانہ بی بی اور بیٹی رمشا کے اغوا کا مقدمہ تھانہ کاہنہ میں درج کرایا تھا، جس میں اس نے الزام لگایا تھا کہ نامعلوم افراد ماں بیٹی کو زنا کاری کی نیت سے اغوا کر کے لے گئے ہیں۔

دونوں خواتین کچھ روز قبل گھر واپس آئیں، جس پر گھر میں جھگڑا ہوا اور ملزم یوسف نے اپنے دونوں بیٹوں کے ساتھ مل کر چھریوں کے وار سے ماں بیٹی کو قتل کر دیا۔

مزید پڑھیں: پاکستان، انڈیا کشیدگی: کیا ہم جنگ کے دہانے پر ہیں؟

ایف آئی آر کے مطابق مقتولہ رخسانہ کے والد اکبر علی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیٹی نے جھگڑے کے بعد صلح کے لیے انہیں گھر بلایا تھا۔ وہ اپنے بیٹوں کے ساتھ بیٹی کے گھر پہنچے اور معاملات طے کرانے کی کوشش کی۔

اگلی صبح جب وہ نماز فجر کے بعد واپس آئے تو دیکھا کہ رخسانہ اور اس کی کم سن بیٹی رمشا خون میں لت پت پڑی تھیں اور یوسف کے ہاتھ میں خون آلود چھری تھی۔ 10 اور 12 سالہ دونوں بیٹے علی حسن اور زین حسن ماں کی ٹانگوں سے لپٹے ہوئے تھے۔

واضح رہے کہ پولیس نے مقتولہ کے والد کی مدعیت میں تینوں ملزموں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: جنوبی وزیرستان میں خفیہ آپریشن، چار دہشت گرد ہلاک، دو سیکیورٹی اہلکار زخمی

ڈی آئی جی آپریشنز لاہور فیصل کامران کے مطابق ملزم یوسف نے پہلے اغوا کا جھوٹا مقدمہ درج کرایا اور جب بیوی اور بیٹی واپس آئیں تو انہیں قتل کر دیا۔ پولیس نے واردات کے ایک گھنٹے کے اندر تینوں ملزموں کو گرفتار کر لیا اور اب ان کے خلاف قانونی کارروائی جاری ہے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ پولیس خود بھی مقدمے میں مدعی بن سکتی ہے اور قاتلوں کو کسی صورت معاف نہیں کیا جائے گا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس