Follw Us on:

بلا اشتعال حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا، فیصلہ کن ردعمل جاری ہے، شہباز شریف

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Shabaz sharif
شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے انڈیا کی جانب سے پاکستان کے پانچ مقامات پر کیے گئے حملے کو “بزدلانہ جارحیت” قرار دیتے ہوئے شدید الفاظ میں مذمت کی۔

انہوں نے واضح کیا کہ “یہ بلا اشتعال حملہ ہرگز بے جواب نہیں رہے گا، فیصلہ کن ردعمل جاری ہے۔”

وزیراعظم نے قوم سے کہا کہ “پاکستان کی عوام اور مسلح افواج دشمن کے ہر چیلنج کا مقابلہ کرنے کو تیار ہیں۔ ہمارا عزم پہاڑوں سے زیادہ مضبوط ہے۔”

انہوں نے زور دے کر کہا کہ “دشمن کو اپنے مذموم مقاصد کبھی بھی حاصل نہیں ہونے دیں گے۔”

قوم کے جذبات کو مزید ابھارتے ہوئے شہباز شریف نے کہا کہ “ہمارے بہادر جوانوں اور افسران پر فخر ہے ہماری دعائیں اور نیک تمنائیں ان کے ساتھ ہیں۔”

واضح رہے کہ پاکستانی فوج نے پہلے ہی چوکس حالت اختیار کر لی ہے اور ردعمل کی تیاریاں عروج پر ہیں۔ 

مزید پڑھیں: انڈیا کا پاکستان میں چھے جگہوں پر میزائل حملہ، جوابی کارروائی جاری، ایمرجنسی نافذ: ڈی جی آئی ایس پی آر

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس