بڑھتی ہوئی پاک بھارت کشیدگی کے درمیان جماعت اسلامی نے لاہور میں ایک زبردست ریلی نکالی، پاک فوج یکجہتی کی صورت میں بھارت جارحیت کی مذمت کی گئی اور انڈیا کے پراپیگنڈا کو بےنقاب کیا گیا۔
انڈین میڈیا جھوٹا پراپیگنڈا کر رہا ہے کہ پاکستانی عوام فوج کے خلاف ہے ، ہماری فوج لاہور اور کراچی پہنچ گئی ہے اور ہم نے فتح حاصل کر لی ہے جبکہ آج جماعت اسلامی کی طرف سے پاک فوج یکجہتی کی صورت میں ریلی نکالی گئی اور انڈیا کے جھوٹے پراپیگنڈا کا جواب دیا گیا۔
ایک شہری نے پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم انڈیا کو منہ توڑ جواب دینے کے لیے پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہیں اور ہم انڈیا کے ایسے دانت کٹھے کریں گے جو اس کی نسلیں بھی یاد رکھیں گی۔
ایک اور شہری نے پاکستان میٹرز سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پوری قوم پاک فوج کے ساتھ کھڑی ہے، اس ملک پر جب بھی مشکل وقت آیا پوری قوم نے فوج کا ساتھ دیا اور اب بھی ہم پاک فوج کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔