Follw Us on:

کیا تعلیم بھی انڈیا کا کچھ نہیں بگاڑ سکی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

حالیہ دنوں میں پاکستانی ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر انڈین ویورز کی جانب سے تبصرہ جات میں اشتعال انگیز بیانات دیکھنے کو مل رہے ہیں جن میں “گھس کے ماریں گے، لٹا دیں گے، پٹخ دیں گے” جیسے الفاظ شامل ہیں۔

‘پاکستان میٹرز’ کی اس اسپیشل ویڈیو میں انڈین بیانات پر تجزیہ کار نے سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ان بیانات سے انڈین عوام کی نفسیاتی کیفیت کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ تعلیم بھی انڈیا کا کچھ نہیں بگاڑ سکی۔

دفاعی ماہر کے مطابق انڈین کو ‘گھس کے مارنے’ کا تجربہ ہو چکا ہے اور وہ ناکام رہا، پانچ بھارتی طیارے گرائے گئے، ڈرون حملے ناکام بنائے گئے اور تمام پچیس ڈرون تباہ کر دیے گئے۔

انہوں نے کہا کہ جنگ ایک سنجیدہ معاملہ ہے اور عالمی جنگی مفکرین جیسے سونگزو، جومینی، کلاؤز ویٹز اور چانکیہ نے بھی بلاوجہ جنگ کو حماقت قرار دیا ہے۔ ان کے مطابق جنگ کا آغاز کسی واضح وجہ کے بغیر ایک بڑی غلطی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان پر حملہ کرنا اب انڈیا کی مجبوری بن چکی ہے۔ فضائی جنگ میں ناکامی اور کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرانے کے بعد وہ اپنی قوم کو منہ دکھانے کے لیے کچھ نہ کچھ کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگر انڈیا کوئی کارروائی کرتا ہے تو پاکستان مکمل طور پر تیار ہے۔ پاکستانی عوام، افواج اور قیادت انڈیا کے کسی بھی اقدام کا بھرپور جواب دینے کے لیے پرعزم ہیں۔ اگر انڈیا جنگ کا آغاز کرتا ہے، تو اختتام پاکستان کرے گا۔

یہ بیان ایک مرتبہ پھر ثابت کرتا ہے کہ پاکستانی دفاعی ماہرین اور عوام کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کے لیے نہ صرف ذہنی طور پر تیار ہیں بلکہ عملی طور پر بھی ہر ممکن اقدامات مکمل کر چکے ہیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس