قوموں کی طاقت صرف ان کے دفاعی وسائل یا معیشت میں نہیں بلکہ ان کے نوجوانوں کے جذبے، عزم اور قومی شعور میں پنہاں ہوتی ہے۔ پاکستان کی تاریخ اس امر کی گواہ ہے کہ جب بھی وطن کو کسی چیلنج یا خطرے کا سامنا ہوا، تو نوجوان نسل نے ہراول دستے کا کردار ادا کیا۔
پاک-انڈیا کشیدگی کے تناظر میں پاکستانی نوجوان طلبا کا یہ کہنا کہ “ہم پرجوش ہیں، اور جنگ ہو یا امن، ہم کبھی ملک پر آنچ نہیں آنے دیں گے” نہ صرف ان کے عزم کا مظہر ہے بلکہ قومی یکجہتی اور حب الوطنی کی ایک روشن مثال بھی ہے۔
جنگ بندی کے بعد بھی ان کا حوصلہ بلند اور نظریہ واضح ہے کہ وطن کی سالمیت ہر قیمت پر مقدم ہے۔ یہ جذبہ ہمیں اس حقیقت کا یقین دلاتا ہے کہ پاکستان کا مستقبل باہمت، باوقار اور باکردار ہاتھوں میں ہے۔