Follw Us on:

پشاور میں خودکش دھماکا: دو پولیس اہلکار شہید، تین زخمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Police incident
پشاور میں خودکش دھماکا: دو پولیس اہلکار شہید، تین زخمی( فائل فوٹو)

پشاور کے علاقے چمکنی میں خودکش دھماکے میں سب انسپکٹر (ایس آئی) سمیت کم از کم دو پولیس اہلکار شہید ہوگئے

نجی نشریاتی ادارے ایکسپریس نیوز کے مطابق  دھماکا رنگ روڈ منڈی کے قریب پولیس موبائل وین کے قریب کیا گیا جس کے نتیجے میں دو پولیس اہلکار شہید اور تین زخمی ہوگئے۔

سینئر سپرنٹنڈنٹ پولیس (ایس ایس پی) آپریشنز نے تصدیق کی کہ یہ خودکش حملہ تھا جس میں پولیس کی گاڑی کو نشانہ بنایا گیا۔

ایک تھنک ٹینک، پاکستان انسٹی ٹیوٹ فار کنفلیکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیزکے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق، ملک میں جنوری 2025 میں دہشت گردی کے حملوں میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا، جس میں پچھلے مہینے کے مقابلے میں 42 فیصد کا اضافہ ہوا۔

اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ ملک بھر میں کم از کم 74 عسکریت پسند حملے ریکارڈ کیے گئے، جس کے نتیجے میں 91 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 35 سیکیورٹی اہلکار، 20 عام شہری اور 36 عسکریت پسند شامل تھے۔ مزید 117 افراد زخمی ہوئے جن میں 53 سیکورٹی فورسز کے اہلکار، 54 عام شہری اور 10 عسکریت پسند شامل ہیں۔

خیبرپختونخوا (کے پی) سب سے زیادہ متاثرہ صوبہ رہا، اس کے بعد بلوچستان ہے۔ کے پی کے آباد اضلاع میں، عسکریت پسندوں نے 27 حملے کیے، جس کے نتیجے میں 11 سیکیورٹی اہلکار، چھ عام شہری اور دو عسکریت پسندوں سمیت 19 افراد ہلاک ہوئے۔

کے پی کے قبائلی اضلاع میں 19 حملے ہوئے، جن میں 46 افراد جاں بحق ہوئے، جن میں 13 سیکیورٹی اہلکار، 8 عام شہری اور 25 عسکریت پسند شامل تھے

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس