Follw Us on:

کشمیر اصل مسئلہ ہے، انڈیا جلد سمجھے تو بہتر ہوگا، اعزاز چوہدری

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Aizaz ahmed choudhary
کشمیر اصل مسئلہ ہے

سابق سیکرٹری خارجہ اعزاز احمد چوہدری نے کہا ہے کہ کل کے بعد سے پاکستان نے عالمی سطح پر واضح کردیا ہے کہ خطے کا اصل اور بنیادی مسئلہ، مسئلہ کشمیر ہے جس کا حل ناگزیر ہوچکا ہے۔

نجی ٹی وی چینل کے ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے انکشاف کیا کہ جموں و کشمیر میں 93 فیصد آبادی مسلمانوں پر مشتمل تھی لیکن ایک گہری اور منظم سازش کے تحت یہ علاقہ پاکستان سے چھینا گیا۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کا حالیہ موقف انڈیا کے لیے حیران کن اور پریشان کن ہے اور انڈیا نے پاکستان کے سخت ردعمل کو دیکھ کر بوکھلاہٹ کا مظاہرہ کیا ہے۔

اعزاز چوہدری نے زور دیا کہ انڈیا کو پاکستان کو کمزور نہیں سمجھنا چاہیے، مذاکرات کا دروازہ کھلا رکھے اور سنجیدہ بات چیت کے ذریعے مسائل کا حل تلاش کرے۔

ان کے مطابق انڈیا کو انڈس واٹر ٹریٹی کی معطلی کے فیصلے پر نظر ثانی کرنی چاہیے کیونکہ ایسے اقدامات امن کی راہ میں رکاوٹ ہیں۔

انہوں نے کہا کہ امن کوئی ایک دن کا عمل نہیں بلکہ ایک مسلسل پراسس ہے اور بات چیت ہی وہ ذریعہ ہے جس سے بڑے بڑے تنازعے حل ہوسکتے ہیں۔

اعزاز چوہدری کا کہنا تھا کہ انڈیا کو یہ حقیقت تسلیم کرلینی چاہیے کہ کشمیری عوام اس کے ساتھ رہنے کے خواہاں نہیں۔

مزید پڑھیں: جنگ بندی کے بعد پاکستان اور انڈیا کا ’مذاکرات‘ کے لیے رابطہ، کیا لائحہ عمل ہوگا؟

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس