پاکستان اور انڈیا کے ڈائریکٹر جنرلز آف ملٹری آپریشنز (ڈی جی ایم اوز) کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا، جس میں جنگ بندی رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق پاکستان اور انڈیا کے ڈی جی ایم اوز کے درمیان سیز فائرکا اگلا لائحہ عمل طے کرنے کے لیے رابطہ ہوا۔
سکیورٹی ذرائع کے مطابق ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر بات چیت کا پہلا راؤنڈ مکمل ہوگیا۔
انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ پاکستان-انڈیا ڈی جی ایم اوز کے درمیان ہاٹ لائن پر ہونے والی گفتگو میں جنگ بندی برقرار رکھنے پر اتفاق ہو گیا ہے۔

انڈین میڈیا کے مطابق دونوں ممالک کی افواج نے فیصلہ کیا ہے کہ سرحدوں پر کوئی فائرنگ نہیں کی جائے گی اور شہری آبادیوں کو ہر صورت محفوظ رکھا جائے گا۔
رپورٹس کے مطابق پاکستان اور انڈیا کی افواج کی جانب سے ڈرونز کے ذریعے کسی بھی قسم کی دراندازی نہ کرنے پر بھی اتفاق کیا گیا ہے۔ مذاکرات کا پہلا مرحلہ مکمل ہو چکا ہے، جسے دونوں اطراف سے مثبت قرار دیا جا رہا ہے۔
انڈین میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈی جی ایم اوز کی یہ گفتگو ہاٹ لائن کے ذریعے ہوئی، جس کا مقصد لائن آف کنٹرول اور ورکنگ باؤنڈری پر امن کو یقینی بنانا تھا۔
مزید پڑھیں: انڈیا اور پاکستان کو متنبہ کیا تھا کہ اگر لڑائی نہ روکی گئی تو امریکا تجارت روک دے گا، امریکی صدر ٹرمپ
واضح رہے کہ اس سے قبل انڈین میڈیا نےڈی جی ایم اوز بات چیت شرو ع ہونے کا دعویٰ کیا تھا، تاہم ذرائع کے مطابق اب یہ رابطہ ہوگیا ہے۔