Follw Us on:

’میں آپ کی گلیاں دیکھ آؤں’ وزیراعلیٰ پنجاب کا اچانک بازار کا دورہ

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے لاہور ڈویلپمنٹ پلان پراجیکٹ کے معائنے کے دوران اچانک چوبری کے علاقے میں بازار کا دورہ کیا۔ دورانِ دورہ وہ سبزی کی ایک دکان پر پہنچ گئیں، جہاں انہوں نے سبزیوں کے نرخ دریافت کیے۔ پیاز، آلو، کریلے، گوبھی اور گوار کی پھلیوں کے نرخ پوچھے اور سرکاری نرخنامہ خود چیک کیا۔

انہوں نے ایک خاتون کو گلے لگایا اور ایک بچے کو شفقت سے پاس بلا کر دعائیں دیں۔ مریم نواز نے کہا کہ انہیں سارا دن یہی فکر رہتی ہے کہ کھانے پینے کی چیزیں مہنگی نہ ہو جائیں۔

بازار میں دکاندار اور شہری انہیں دیکھ کر ان کے قریب آ گئے۔ کئی شہریوں نے شکایت کی کہ ان کی گلیاں اور سڑکیں عرصہ دراز سے ٹوٹی ہوئی تھیں، گندگی پھیلی ہوئی تھی، لیکن اب صورتحال بہتر ہوئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: برطانیہ کا امیگریشن کے ’ٹوٹے ہوئے نظام‘ کو درست کرنے کا فیصلہ، کیا اصلاحات ہوں گی؟

کچھ شہریوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی گلیاں 40 سال بعد بنی ہیں، پندرہ دن پہلے کام شروع ہوا اور آج مکمل ہو چکا ہے۔ مریم نواز نے کہا کہ وہ خود آ کر دیکھنا چاہتی تھیں کہ شہر کے علاقوں کی حالت کیسی ہے، اس لیے خود آئیں۔

شہریوں نے ان کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ماضی میں کسی وزیراعلیٰ نے ان کے حالات پوچھنے کی زحمت نہیں کی، وہ پہلی وزیراعلیٰ ہیں جو ان کے پاس آئی ہیں۔ لوگوں نے محمد نواز شریف اور مریم نواز کے لیے دعائیں بھی دیں۔ مریم نواز نے ان سے خیریت دریافت کی اور صفائی و دیگر پراجیکٹس سے متعلق سوالات کیے۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی خدمت ان کے لائق ہو تو ضرور بتایا جائے۔ ان کے اس انداز کو عوامی حلقوں میں سراہا جا رہا ہے کیونکہ انہوں نے براہِ راست عوام سے ملاقات کی اور ان کے مسائل سنے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس