Follw Us on:

’امن مذاکرات ناکام‘، امریکی صدر خود جنگ بندی کے لیے روس اور یوکرین کے رہنماؤں سے ملاقات کریں گے

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Eu leaders.

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ وہ پیر کے روز روسی صدر ولادیمیر پیوٹن اور یوکرینی صدر ولادیمیر زیلنسکی سے الگ الگ بات چیت کریں گے۔ یہ اعلان ایسے وقت میں آیا ہے جب روس اور یوکرین کے درمیان ترکی میں ہونے والی براہِ راست ملاقات کے بعد بھی جنگ بندی پر کوئی پیش رفت نہیں ہو سکی۔

یوکرین کے ایک اعلیٰ اہلکار کے مطابق، مذاکرات میں روسی وفد نے جنگ بندی سے پہلے یوکرین سے مطالبہ کیا کہ وہ ان تمام علاقوں سے اپنی فوجیں واپس بلائے جن پر روس نے قبضے کا دعویٰ کر رکھا ہے۔ اس مطالبے نے جنگ بندی کے امکانات کو کمزور کر دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: صرف تین مہینوں میں فیملی عدالتوں کے کیسز میں ریکارڈ اضافہ، معاشرتی شعور یا بڑھتے مسائل؟

کریملن کے ترجمان دمتری پیسکوف نے تصدیق کی ہے کہ صدر پیوٹن اور ٹرمپ کے درمیان بات چیت کی تیاری جاری ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ وہ پیر کو صبح 10 بجے پیوٹن سے کال پر بات کریں گے، جس میں جنگ بندی اور تجارت جیسے موضوعات زیر بحث آئیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ جنگ کو روکنا ترجیح ہے، کیونکہ اس میں ہر ہفتے اوسطاً 5000 سے زائد روسی اور یوکرینی فوجی ہلاک ہو رہے ہیں۔

Eu leaders meeting

ٹرمپ نے مزید کہا کہ وہ اس کے بعد زیلنسکی اور نیٹو کے کئی رہنماؤں سے بھی بات کریں گے۔ ان کے مطابق، یہ دن “نتیجہ خیز” ثابت ہو سکتا ہے، اور امید ہے کہ اس جنگ کا اختتام ہو جو کبھی شروع ہی نہیں ہونی چاہیے تھی۔

ٹرمپ نے گذشتہ ہفتے پیشکش کی تھی کہ اگر پیوٹن بھی شریک ہوں تو وہ امن مذاکرات کے لیے ترکی کا دورہ کر سکتے ہیں، لیکن روس کی جانب سے صرف مذاکرات کار بھیجے گئے۔

کریملن نے جمعے کے اجلاس میں پیش کیے گئے مطالبات پر کوئی تبصرہ نہیں کیا، جبکہ مذاکرات صرف ایک گھنٹہ 40 منٹ جاری رہے۔ اس دوران ایک معاہدہ ہوا کہ دونوں ممالک 1000 جنگی قیدیوں کا تبادلہ کریں گے، تاہم اس پر عملدرآمد کی کوئی تاریخ نہیں دی گئی۔

دوسری جانب زیلنسکی نے روسی ڈرون حملے میں نو شہریوں کی ہلاکت کے بعد ماسکو پر مزید سخت پابندیوں کا مطالبہ کیا ہے، اور اس واقعے کو شہریوں کا دانستہ قتل قرار دیا ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس