Follw Us on:

آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کی خصوصی تقریب آج ہوگی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Asim munir
تقریب کے مہمانِ خصوصی صدرِ مملکت آصف علی زرداری ہوں گے۔ (فوٹو: گوگل)

آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر کو فیلڈ مارشل کے بیجز لگانے کی ایک خصوصی اور پروقار تقریب آج شام 7 بجے ایوانِ صدر میں منعقد ہوگی۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی صدرِ مملکت آصف علی زرداری ہوں گے، جو آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا باقاعدہ بیج اور روایتی ”سٹک“ پیش کریں گے۔

سرکاری ذرائع کے مطابق جنرل سید عاصم منیر کو یہ اعزاز ان کی غیر معمولی پیشہ ورانہ خدمات، عسکری قیادت اور قومی سلامتی کے تحفظ میں کلیدی کردار کے اعتراف کے طور پر دیا جا رہا ہے۔

Asim & asif zardari
آرمی چیف کو فیلڈ مارشل کا باقاعدہ بیج اور روایتی ”سٹک“ پیش کریں گے۔ (فوٹو: گوگل)

تقریب میں اعلیٰ عسکری و سول حکام، وزراء، سفارتی نمائندگان اور دیگر اہم شخصیات کی شرکت متوقع ہے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس