Follw Us on:

حکومت پنجاب نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کر دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Maryam nawaz
حکومت پنجاب نے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس ختم کر دی( فائل فوٹو)

پنجاب حکومت نے عوامی سہولت کے لیے برتھ اور ڈیتھ رجسٹریشن فیس مکمل طور پر ختم کرنے کا اعلان کر دیا ہے۔

 وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی ہدایت پر صوبہ بھر میں ان رجسٹریشنز کے لیے نئے رولز نافذ کر دیے گئے ہیں، جن کے تحت یہ عمل بلامعاوضہ اور آسان طریقے سے ممکن ہوگا۔

پنجاب بھر میں اب شہری پیدائش اور موت کا اندراج یونین کونسل یا میونسپل کمیٹی کے ذریعے 7 سال تک بغیر کسی فیس کے کروا سکیں گے۔ ساتھ ہی ساتھ، رجسٹریشن کے بعد جاری ہونے والے کمپیوٹرائزڈ برتھ اور ڈیتھ سرٹیفکیٹ بھی مفت فراہم کیے جائیں گے۔

وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ شناخت ہر شہری کا بنیادی حق ہے اور ہم چاہتے ہیں کہ شہریوں کے لیے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں۔

مزید پڑھیں:مریم نواز سے برطانوی ہائی کمشنر کی ملاقات: ’تعاون کے فروغ کے نئے مواقع تلاش کرنے کے لیے پُرعزم ہیں

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتی سروسز کے حصول کے لیے انتقال اور پیدائش کا ڈیجیٹل سرٹیفکیٹ ضروری ہوگا، لہٰذا شہری بروقت اندراج کروا کر اپنے قانونی اور شہری حقوق کا تحفظ یقینی بنائیں۔

ایک اور اہم پیش رفت یہ ہے کہ حکومت نے لیٹ رجسٹریشن کے لیے عدالت سے ڈگری حاصل کرنے کی شرط بھی ختم کر دی ہے، جو ماضی میں ایک طویل اور مہنگا عمل تصور کیا جاتا تھا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس