گوگل کے آئی او 2025 (Google I/O 2025) میں پیش کیا گیا Veo 3 گوگل کا اب تک کا سب سے طاقتور اے آئی ویڈیو جنریٹر ہے۔ یہ سادہ الفاظ پر مبنی پرامپٹس سے حقیقت سے قریب ویڈیوز بنا سکتا ہے، اب تو اس میں ڈائیلاگ، بیک گراؤنڈ نوئز، میوزک اور ماحول کی آوازوں جیسے ہم آہنگ آڈیو عناصر بھی شامل کیے جا چکے ہیں۔
گوگل کا یہ مکمل میڈیا جنریشن، پچھلے ماڈلز کے مقابلے میں ایک نمایاں پیش رفت ہے جس سے تخلیق کاروں کو سادہ اور آسان ٹولز کی رسائی مل چکی ہے۔
اب یہ بھی جاننا ضروری ہے کہ Veo 3 کی نمایاں خصوصیات کون کون سی ہیں۔ سب سے پہلے آتی ہے ٹیکسٹ ٹو ویڈیو جنریشن جس میں آپ صرف تفصیلی پرامپٹ لکھیں اور Veo 3 ٹائم لیپس، ایریل شاٹس جیسے سینیمیٹک انداز میں آپ کی سوچ کے عین مطابق ویڈیوز بنا کر دے گا۔
دوسرے نمبر ہم آہنگ آڈیو کا ہے جو ویڈیو کے ساتھ آوازوں کا جادو جگاتا ہے چاہے وہ مکالمہ ہو، میوزک ہو یا پھر ماحول کی آوازیں ہوں سب کچھ قدرتی انداز میں شامل ہوتا ہے، جو ویڈیو کی حقیقت پسندی کو چارچاند لگا دیتا ہے۔
مزید پڑھیں :نیشنل سائبر ایمرجنسی ریسپانس ٹیم کی ایڈوائزری جاری: ’سوشل میڈیا صارفین فوری طور پر پاس ورڈز بدل لیں‘
تیسرے نمبر پر آتی ہے اس کی فلمی انداز کو سمجھنے کی صلاحیت۔ یہ ماڈل فلم سازی کی تکنیکوں کو سمجھتا ہے، صارفین کو کیمرہ اینگلز، لینز کی اقسام اور دیگر فلمی عناصر منتخب کرنے کی سہولت بھی فراہم کرتا ہے تاکہ مطلوبہ بصری نتائج حاصل کیے جا سکیں۔
پھر نمبر آتا ہے اس کی ہائی کوالٹی آؤٹ پٹ کا۔ یہ ماڈل کے 4 ریزولوشن تک ویڈیو بنا سکتا ہے، یہ انسانوں کی حرکات و سکنات اور تاثرات کو بہتر طور پر سمجھتا ہے۔ جس سے پچھلے ماڈلز میں پائی جانے والی عام غلطیاں کم ہو جاتی ہیں اور انسانی حرکات و تاثرات استعمال زیادہ بہتر انداز ہوتا ہے۔
اس کی سب بڑی خوبی ہے اس تک آسان رسائی کی۔ یہ وسیع پیمانے پر صارفین کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔