Follw Us on:

گرمی میں شدت یا بادل کی گھن گرج، آئندہ 24 گھنٹوں میں موسم کیسا رہے گا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Summar.
گلگت بلتستان کے علاقوں گلگت، سکردو اور ہنزہ میں مطلع ابرآلود رہے گا۔ (فوٹو: گوگل)

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم کی صورتحال سے متعلق تازہ پیش گوئی جاری کر دی ہے جس کے مطابق بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان ہے، تاہم بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور ملحقہ علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا، جبکہ خیبرپختونخوا کے بیشتر حصوں میں بھی ایسی ہی صورتحال متوقع ہے۔ کچھ پہاڑی علاقوں میں کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے، لیکن مجموعی طور پر صوبے میں گرمی کا راج برقرار رہے گا۔

مزید پڑھیں:پاکستانی تنخواہ دار طبقے کو کن مسائل کا سامنا ہے، حل کیا ہوسکتا ہے؟

پنجاب کے اکثر اضلاع میں درجہ حرارت میں اضافے کے ساتھ خشک موسم متوقع ہے۔ تاہم شمالی علاقوں جیسے مری، گلیات اور ان کے آس پاس کے علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ جنوبی پنجاب کے اضلاع جن میں بہاولنگر، ملتان، ساہیوال، پاکپتن، خانیوال اور ڈیرہ غازی خان شامل ہیں، وہاں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

Summar 2
خیبرپختونخوا میں بھی تمام ضلعی انتظامیہ کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔ (فوٹو: ایکس)

محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ روز سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد اور تربت میں 47 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

سندھ میں شدید گرمی کی لہر جاری رہے گی، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں بھی موسم گرم اور خشک رہے گا۔ ان دونوں صوبوں میں شہریوں کو ہیٹ ویو جیسی صورتحال کے لیے محتاط رہنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

کشمیر اور گلگت بلتستان کے علاقوں میں تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اور گرج چمک کا امکان ہے، جو ان خطوں میں گرمی سے کچھ وقتی ریلیف فراہم کر سکتا ہے۔

محکمہ موسمیات نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ گرمی کی شدت کے پیش نظر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، جیسے کہ دن کے گرم اوقات میں غیر ضروری طور پر باہر نکلنے سے گریز، پانی کا وافر استعمال، اور ہلکے لباس کا استعمال۔ مزید یہ کہ جن علاقوں میں بارش کا امکان ہے وہاں سفر کرنے والے افراد سے احتیاط برتنے کی تلقین کی گئی ہے۔

کراچی کے مختلف علاقوں میں رات کے اوقات میں تین مرتبہ زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس ہوئے، جس سے شہر بھر میں خوف و ہراس کی لہر دوڑ گئی۔

زلزلے کے جھٹکے اتنے زوردار تھے کہ شہری اپنے گھروں سے باہر نکل آئے اور اذانوں کے ساتھ اللہ اکبر، توبہ اور استغفار کے ورد میں مشغول ہو گئے۔

پہلا جھٹکا رات 1:12 بجے کے قریب محسوس کیا گیا، جس کے بعد شہر کے مختلف علاقوں میں 30-1 بجے دو مزید زوردار جھٹکے آئے۔

زلزلے کے جھٹکے خاص طور پر قائدآباد، ملیر، لانڈھی، شاہ فیصل ٹاؤن، کورنگی، مجید کالونی، شیرپاؤ اور دیگر ملحقہ علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 3.2 ریکارڈ کی گئی، جبکہ اس کی گہرائی 12 کلومیٹر تھی، زلزلے کا مرکز کراچی کے گڈاپ ٹاؤن کے قریب تھا۔

گھروں کی دیواروں میں دراڑیں پڑ گئیں اور علاقے میں آسمان میں چرند و پرندوں کا شور سنائی دیا۔

مختلف علاقوں میں مساجد سے اذانیں دی گئیں، جبکہ شہریوں کی بڑی تعداد گھروں سے باہر نکل آئی ہے اور خوف کے مارے گھر جانے کو تیار نہیں ہیں۔

محکمہ موسمیات اور زلزلہ پیما مرکز نے اس بات کی تصدیق کی کہ یہ زلزلہ معمولی نوعیت کا تھا، تاہم اس کے باوجود شہریوں میں تشویش اور دہشت کا سامنا رہا۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس