عیدالاضحی کی آمد کے ساتھ ہی ملک بھر کی مویشی منڈیوں میں چہل پہل بڑھ گئی ہے۔ لیکن ان سب کے بیچ ایک کشمکش بھی جاری ہے۔ خریدار شکایت کرتے ہیں کہ جانور بہت مہنگے ہیں جبکہ بیوپاری شکوہ کرتے ہیں کہ جانور انہیں مل ہی مہنگے داموں رہے ہیں تو وہ سستا کیسے بیچیں؟
منڈی میں دونوں طرف سے بولیاں لگتی ہیں لیکن سودا کم ہی طے ہوتا ہے۔ بیوپاری کہتے ہیں کہ جس جانور کی قیمت وہ 4 لاکھ بتاتے ہیں خریدار صرف 2 لاکھ دینے کو تیار ہوتے ہیں، اسی وجہ سے معاملہ آگے نہیں بڑھتا۔