جون کا مہینہ آتے ہی ہر طرف ایک ہی لفظ گونجنے لگتا ہے: “بجٹ”۔ بازاروں سے لے کر بیٹھکوں تک، چائے خانوں سے سوشل میڈیا تک ہر جگہ بحث جاری ہے کہ کیا سستا ہوگا اور کیا مزید مہنگا ہو جائے گا۔
مرد حضرات بجلی، گیس اور پیٹرول کی قیمتوں میں کمی کی امید لگائے بیٹھے ہیں تاکہ روزمرہ زندگی کا بوجھ کچھ ہلکا ہو۔ لیکن خواتین کی خواہشات کا دائرہ کچھ اور بھی وسیع ہے۔
وہ چاہتی ہیں کہ روزمرہ ضروریات کے ساتھ ساتھ کپڑے، میک اپ، جیولری اور بیوٹی پروڈکٹس کی قیمتیں بھی ان کے بجٹ میں آئیں۔ ایسے میں سوال یہ ہے کہ کیا آنے والا بجٹ صرف بنیادی ضروریات کی بات کرے گا یا زندگی کی رنگینیوں کو بھی سستا بنانے کا وعدہ کرے گا؟