قائد حزب اختلاف سندھ علی خورشیدی نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے فوراً بعد صوبائی بجٹ پیش کیا جائے گا، خدشہ ہے کہ حکومت کم آمدنی والے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالے گی۔
اراکین اسمبلی کے ہمراہ ایم کیو ایم پاکستان کے مرکز بہادرآباد میں پریس کانفرس کرتے ہوئے علی خورشیدی کا کہنا تھا کہ مہنگائی، بے روزگاری اور بدامنی کے خاتمے کے لیے حکومت کو سنجیدہ اقدامات کرنا ہوں گے۔
انہوں نے سندھ حکومت اور سندھ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عید پر آلائشیں اٹھانے کا مکمل انتظام ان ہی اداروں کی ذمہ داری ہے، مگر کراچی شہر میں کہیں بھی صفائی کے انتظامات نیک نیتی سے نہیں ہو رہے۔
اپوزیشن لیڈر کا کہنا تھا کہ نااہل میئر کی وجہ سے پورا شہر ڈمپنگ پوائنٹ بن چکا ہے، سخی حسن قبرستان کے قریب مرکزی شاہراہ پر شدید تعفن پھیل رہا ہے، شہریوں کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا ہے اور ماحول گٹھن زدہ ہوچکا ہے۔
انہوں نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے فوراً بعد صوبائی بجٹ پیش کیا جائے گا، خدشہ ہے کہ حکومت کم آمدنی والے عوام پر ٹیکسوں کا بوجھ ڈالے گی۔

مزید پڑھیں: لیہ: فتح پور میں ٹریفک حادثہ، پانچ سے زائد افراد جاں بحق، متعدد زخمی
علی خورشیدی نے مطالبہ کیا کہ میئر کراچی فوری طور پر اورنگی ٹاؤن، نارتھ ناظم آباد اور گلبرگ کا دورہ کریں کیونکہ صفائی آپریشن پہلے ہی دن بری طرح ناکام ہوچکا ہے۔