Follw Us on:

ٹرمپ کی پالیسیوں کے خلاف لاس اینجلس میں پرتشدد ہنگامے، کب کیا ہوا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
حکام نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نیشنل گارڈز کو تعینات کر دیا ہے۔ (فوٹو: رائٹرز)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی امیگریشن پالیسیوں کے خلاف ریاست کیلیفورنیا میں احتجاجی مظاہرے تیسرے روز بھی جاری رہے، جب کہ لاس اینجلس میں صورتحال کشیدہ ہو گئی ہے۔ مشتعل مظاہرین کی جانب سے متعدد گاڑیوں کو آگ لگا دی گئی، جس کے بعد حکام نے امن و امان برقرار رکھنے کے لیے نیشنل گارڈز کو تعینات کر دیا ہے۔

واضح رہے کہ، لاس اینجلس میں جاری مظاہروں کا آغاز غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کیے گئے چھاپوں کے بعد ہوا۔ ان چھاپوں پر ردعمل کے طور پر شہری سڑکوں پر نکل آئے اور حکومتی پالیسیوں کے خلاف احتجاج کیا۔ مظاہروں کے دوران امیگریشن حکام اور پولیس کے ساتھ مظاہرین کی جھڑپیں بھی ہوئیں، جن میں متعدد افراد زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔

انٹرنیشنل میڈیا کے مطابق، پرامن احتجاج کے دوران کچھ مظاہرین مشتعل ہو گئے اور انہوں نے سڑکوں پر کھڑی کئی گاڑیوں کو نذر آتش کر دیا۔ شہر کے مختلف علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی، جب کہ دکانوں اور تجارتی مراکز کو بھی نقصان پہنچنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں۔

لاس اینجلس میں جاری مظاہروں کا آغاز غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف کیے گئے چھاپوں کے بعد ہوا۔ (فوٹو: رائٹرز)

دوسری جانب امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے نیشنل گارڈز کی تعیناتی کا دفاع کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان دستوں کو لاس اینجلس میں امن و امان قائم رکھنے کے لیے بھیجا گیا ہے۔

انہوں نے خبردار کیا ہے کہ اشتعال انگیزی پھیلانے والے افراد قانون کے شکنجے سے بچ نہیں پائیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ امریکہ میں پرتشدد مظاہروں کی کوئی گنجائش نہیں، اور ایسے اقدامات کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا۔

ڈونلڈ ٹرمپ کے سابقہ مشیر اور ٹیسلا کے سی ای او نے ایکس پر احتجاج کی ایک تصویر پوسٹ کی اور ساتھ لکھا کہ یہ قابل قبول نہیں ہے۔

انسانی حقوق کی تنظیموں نے مظاہرین پر تشدد اور گرفتاریوں پر تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہریوں کو پرامن احتجاج کا حق حاصل ہے، جسے دبانا جمہوری اقدار کے منافی ہے۔

واضح رہے کہ ٹرمپ انتظامیہ کی سخت گیر امیگریشن پالیسیوں کو امریکہ بھر میں تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، جن کے تحت غیر قانونی تارکین وطن کے خلاف سخت اقدامات کیے جا رہے ہیں۔ کیلیفورنیا، جو تارکین وطن کی بڑی آبادی رکھنے والی ریاست ہے، وہاں ان پالیسیوں کے خلاف مسلسل آوازیں بلند کی جا رہی ہیں۔

موجودہ صورتحال کے تناظر میں لاس اینجلس پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ پرامن رہیں اور قانون نافذ کرنے والے اداروں سے تعاون کریں تاکہ شہر میں معمولات زندگی بحال کیے جا سکیں۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس