شدید گرمی نہ صرف انسانی صحت کو متاثر کرتی ہے بلکہ روزمرہ استعمال کی اشیا کے لیے بھی خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔ خاص طور پر گاڑیوں میں بند ماحول میں درجہ حرارت غیرمعمولی حد تک بڑھ جاتا ہے، جو بعض اشیاء کو دھماکہ خیز بنا دیتا ہے۔
ماہرین خبردار کرتے ہیں کہ ایسے موسم میں پرفیومز، باڈی سپرے، ایئر فریشنر اور لیتھیم بیٹریز جیسی چیزیں گاڑی میں چھوڑنا خطرے سے خالی نہیں۔
شدید گرمی کے باعث ان اشیاء میں گیس کا دباؤ بڑھ سکتا ہے، جس سے وہ پھٹ سکتی ہیں اور گاڑی میں آگ لگنے کا خدشہ پیدا ہو جاتا ہے۔ اس لیے ضروری ہے کہ ایسی اشیاء کو احتیاط سے استعمال کیا جائے اور دھوپ میں کھڑی گاڑی کے اندر ہرگز نہ چھوڑا جائے۔