Follw Us on:

اسپیس ایکس کا اسٹارشپ راکٹ تجرباتی مرحلے میں تباہ، مریخ مشن کو دھچکا

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Spacex's starship
یہ دھماکہ بدھ کی شب تقریباً 11 بجے مقامی وقت کے مطابق ٹیکساس کے براؤنزویل میں واقع اسپیس ایکس کے "اسٹار بیس" مرکز پر اس وقت ہوا جب اسٹارشپ دسویں ٹیسٹ پرواز کی تیاری کر رہا تھا۔ ( تصویر: ڈومین بی)

اسپیس ایکس کا دیوقامت اسٹارشپ راکٹ تجرباتی مراحل کے دوران دھماکے سے تباہ ہو گیا، جو کہ ایلون مسک کے مریخ مشن کے لیے ایک اور بڑا جھٹکا تصور کیا جا رہا ہے۔

یہ دھماکہ بدھ کی شب تقریباً 11 بجے مقامی وقت کے مطابق ٹیکساس کے براؤنزویل میں واقع اسپیس ایکس کے “اسٹار بیس” مرکز پر اس وقت ہوا جب اسٹارشپ دسویں ٹیسٹ پرواز کی تیاری کر رہا تھا۔ کمپنی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری کردہ بیان میں اسے “میجر اینوملی” قرار دیا اور کہا کہ تمام عملہ محفوظ ہے۔

اسپیس ایکس کا کہنا ہے کہ واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں اور مقامی، ریاستی اور وفاقی اداروں کے ساتھ ماحولیاتی اور حفاظتی اثرات سے متعلق امور پر رابطہ جاری ہے۔ ایلون مسک نے ایک پوسٹ میں ابتدائی معلومات کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ پے لوڈ بے میں موجود نائٹروجن گیس کا ذخیرہ کرنے والا یونٹ (نائٹروجن سی او پی وی) ممکنہ طور پر اپنی پریشر حد سے نیچے فیل ہوا، اگر تحقیقات میں اس کی تصدیق ہو گئی تو یہ اس ڈیزائن میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہوگا۔

Starship launch
مئی کے آخر میں، اسٹارشپ اپنی پرواز کے دوران قابو سے باہر ہو گیا اور متعدد اہم تجرباتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ ( تصویر: سی این این)

دھماکے کے وقت بنائی گئی ویڈیوز میں دیکھا گیا کہ اسٹارشپ نے مختصر وقفے میں دو دھماکوں کا سامنا کیا، جس سے آسمان میں روشنی پھیل گئی اور ملبہ بکھر گیا۔ چار سو فٹ بلند یہ راکٹ سسٹم ایلون مسک کے مریخ پر انسان بھیجنے کے منصوبے کا اہم حصہ ہے، لیکن اسے اس سال کئی ناکامیوں کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

مئی کے آخر میں، اسٹارشپ اپنی پرواز کے دوران قابو سے باہر ہو گیا اور متعدد اہم تجرباتی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہا۔ مارچ اور جنوری میں بھی دو پروازوں کے دوران راکٹ تباہ ہوا، جن سے کیریبین کے جزیروں پر ملبہ گرا اور ہوائی جہازوں کے روٹس متاثر ہوئے۔

ایف اے اے (فیڈرل ایوی ایشن ایڈمنسٹریشن) نے پہلے ہی ایک تحقیقات مکمل کر لی ہے جس میں مئی کے حادثے کی وجہ ایک انجن کی تکنیکی خرابی قرار دی گئی۔ اسپیس ایکس نے مستقبل میں حادثات سے بچاؤ کے لیے آٹھ اصلاحی اقدامات متعارف کرائے جن کی ایف اے اے نے تصدیق کی۔ کمپنی کا کہنا ہے کہ واقعے کی مکمل تحقیق کے بعد مستقبل کی پروازوں کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس