ہاکی نیشنز کپ کے پہلے سیمی فائنل میں پاکستان اور فرانس کے درمیان مقابلہ 3-3 گول سے برابر رہا۔ وقفے تک فرانس کو 1-0 کی برتری حاصل تھی۔
پاکستان کی جانب سے افراز، سفیان خان اور حماد الدین نے گول اسکور کیے۔
مقررہ وقت تک دونوں ٹیمیں تین تین گول کر کے برابر رہیں، جس کے بعد ایونٹ کی پہلی فائنلسٹ ٹیم کا فیصلہ پنلٹی شوٹ آؤٹ کے ذریعے ہوا۔
پنلٹی شوٹ آؤٹ پر پاکستان نے تین جبکہ فرانس نے دو گول کیے۔
مزید پڑھیں: AVC مینز نیشنز کپ 2025: پاکستان کی چینی تائی پے کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 2-3 سے شکست
اس سے قبل پہلے کوارٹر میں دونوں ٹیموں نے ایک دوسرے گول پوسٹ پر بھرپور حملے کیے تاہم کوئی ٹیم گول اسکور کرنے میں کامیاب نہ ہوسکی۔
دوسرے کوارٹر کے 10ویں منٹ میں فرانس نے گول اسکور کرکے پاکستان پر ایک گول برتری حاصل کی۔
تیسرے کوارٹر کے 5ویں منٹ میں فرانسیسی پلئیر نے گول داغ کر برتری 0-2 کردی، 3 منٹ بعد رانا وحید اشرف نے گول کرکے میچ میں پاکستان کیلئے پہلا گول اسکور کیا۔
بعدازاں تیسرے کوارٹر کے 12ویں منٹ میں پنالٹی پر سفیان مقیم اور 13ویں منٹ میں رانا وحید نے میچ میں اپنا دوسرا گول اسکور کرکے ٹیم کو 2-3 کی برتری دلادی۔
چوتھے کواٹر میں فرانس کی ٹیم پاکستانی کی برتری کو برابر کرنے میں کامیاب ہوگئی۔
وزیراعلی مریم نواز نے ایف آئی ایچ نیشنز کپ کے فائنل میں پہنچنے پر پاکستانی ہاکی ٹیم کو مبارکباد پیش کی۔ مریم نواز نے فرانس کیخلاف سیمی فائنل میں فتح پر مسرت کا اظہار کیا۔
وزیراعلی پنجاب نے ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ اور کھلاڑیوں کے شاندار کھیل کو بھی سراہا۔