Follw Us on:

‘رافال پھر سے گِر گیا’ پاکستانی ہاکی کپتان کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

افضل بلال
افضل بلال
Ammad butt
'رافال پھر سے گر گیا' پاکستان ہاکی ٹیم کے کپتان عماد بٹ کی انسٹااسٹوری وائرل

ملائشیا کے شہر کوالالمپور میں جاری نیشنز ہاکی کپ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے فرانس کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3-2 سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنا لی۔ مگر میچ کے بعد کپتان عماد بٹ کے سوشل میڈیا جاری کردہ پوسٹ نے سوشل میڈیا پر نئی بحث کا مرکز بن گئی۔

پاکستان کی تاریخی فتح کے کچھ دیر بعد پاکستان ہالی ٹیم کے کپتان عماد بٹ نے فوٹو اینڈ ویڈیو شیرنگ پلیٹ فارم انسٹاگرام پر اسٹوری لگائی۔ عماد بٹ نے اپنی انسٹا اسٹوری میں لکھا کہ ‘رافال دوبارہ گر گیا’ (Rafale down again!

Ammad butt story

یہ جملہ ایک طنزیہ نشانہ تھا جو فرانس کی شکست کو اس سال کے آغاز میں پاکستان کی جانب سے بھارتی رافال طیاروں کو گرانے کے دعوے سے جوڑتا ہے۔

اگرچہ عماد کی یہ اسٹوری بعد میں ڈیلیٹ کر دی گئی لیکن تب تک سوشل میڈیا صارفین اسے اٹھا چکے تھے۔ سماجی رابطے کی ویب سائیٹ ایکس (سابقہ ٹوئٹر)، فیس بک اور انسٹاگرام سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر یہ جملہ خوب وائرل ہوا اور صارفین نے مزاحیہ تبصرے اور میمز کا طوفان برپا کر دیا۔

Ammad butt story meems

گزشتہ روز پاکستان اور فرانس کے درمیان ہونے والا سیمی فائنل کا یہ مقابلہ انتہائی سنسنی خیز رہا۔ فرانس نے میچ کے 10ویں منٹ میں پہلا گول کیا اور تیسرے کوارٹر میں اسکور کو 2-0 کر دیا۔ مگر پاکستانی ٹیم نے ہمت نہ ہاری۔

رانا وحید اشرف نے فرانس کے گول کے تین منٹ بعد پہلا گول داغا، جس کے بعد سفیان مقیم نے پنالٹی کارنر پر گول کر کے میچ برابر کر دیا۔ بعد ازاں، ایک بار پھر رانا وحید نے گول کر کے پاکستان کو 3-2 کی برتری دلا دی۔

لیکن آخری لمحوں میں فرانس کے چارلوٹ وکٹر نے پنلٹی کارنر پر گول کر کے میچ کو برابر کر دیا اور یوں مقابلہ پنالٹی شوٹ آؤٹ میں چلا گیا۔

پینلٹی شوٹ آؤٹ میں پاکستان کے گول کیپر منیب الرحمان ہیرو بن کر سامنے آئے۔ انہوں نے فرانس کی تین کوششیں ناکام بنائیں۔ دوسری جانب پاکستان کی طرف سے افراز، شاہد حنان اور رانا وحید نے پنالٹیز کامیابی سے کنورٹ کر کے ٹیم کو فائنل میں پہنچا دیا۔

یہ جیت پاکستان کے لیے ایک بڑی امید ہے کیونکہ کئی برسوں سے گرین شرٹس کوئی بڑا بین الاقوامی ہاکی ٹائٹل نہیں جیت سکے۔ اب فائنل آج نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا جائے گا۔ ذہن نشیں رہے کہ پاکستان نے 21 جون 2009 کو ٹی20 ورلڈ کپ بھی جیتا تھا۔

میچ کے ساتھ ساتھ عماد بٹ کا طنزیہ تبصرہ نہ صرف کھیل بلکہ سیاست اور دفاعی پس منظر کو بھی چھیڑ گیا۔ سوشل میڈیا پر اب بھی یہ بحث جاری ہے کہ ‘رافال گر گیا’ صرف کھیل کی بات تھی یا اس میں کوئی بڑا پیغام چھپا تھا۔

افضل بلال

افضل بلال

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس