Follw Us on:

یوم عاشور کس دن ہوگا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Ashura 2025 expected data revealed in pakistan
پاکستان میں نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز ستائیس جون 2025 بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے۔ (تصویر: اے آر واے نیوز)

پاکستان میں نئے اسلامی سال 1447 ہجری کا آغاز ستائیس جون 2025 بروز جمعہ ہونے کا امکان ہے، جبکہ عاشورہ 6 جولائی بروز اتوار کو منائی جانے کی پیش گوئی کی گئی ہے۔ یہ تفصیلات فلکیاتی ماہرین کی جانب سے جاری کردہ اندازوں پر مبنی ہیں۔

25 جون کی سہ پہر 3 بج کر 31 منٹ پر محرم الحرام کے چاند کا فلکیاتی ملاپ (کنجنکشن) متوقع ہے۔ تاہم اس شام جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ میں عام آنکھ سے چاند نظر آنے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ کچھ امریکی علاقوں میں دوربین کے ذریعے چاند کی جزوی رویت ممکن ہو سکتی ہے۔

Here's when ashura will be observed across pakistan
ماہرین فلکیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 26 جون کی شام چاند کی وسیع پیمانے پر رویت کا امکان زیادہ ہوگا۔ ( تصویر: پرو پاکستانی)

ماہرین فلکیات نے امکان ظاہر کیا ہے کہ 26 جون کی شام چاند کی وسیع پیمانے پر رویت کا امکان زیادہ ہوگا، جس کی بنیاد پر پاکستان سمیت بیشتر ممالک میں یکم محرم 27 جون کو ہونے کی پیش گوئی کی جا رہی ہے۔ اگر یہ تاریخ تصدیق پا گئی تو عاشورہ، یعنی 10 محرم، 6 جولائی 2025 کو منایا جائے گا۔

اس ضمن میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کی جانب سے 26 جون کو اجلاس بلائے جانے کا امکان ہے تاکہ چاند کی شہادتوں کی تصدیق کر کے نئے اسلامی سال کے آغاز کا باضابطہ اعلان کیا جا سکے۔

پنجاب حکومت نے یکم محرم سے دس محرم تک صوبے بھر میں دفعہ 144 نافذ کرنے کا اعلان کیا ہے۔ محکمہ داخلہ پنجاب کے ترجمان کے مطابق، نو اور دس محرم کو موٹر سائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد ہو گی۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس