امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ ایران کی جوہری صلاحیت ختم ہوچکی، اسرائیل اور ایران دونوں نے جنگ بندی کی خلاف ورزی کی ہے، ایران اسرائیل دونوں سے خوش نہیں ہوں۔
اپنے بیان میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ ایران کبھی بھی اپنا جوہری پروگرام دوبارہ نہیں بنائے گا۔
انہوں نے کہا کہ مجھے یہ پسند نہیں آیا کہ اسرائیل نے جنگ بندی پر رضامندی کے فوراً بعد حملے کیے، اسرائیل، ابھی اپنے پائلٹس واپس بلاؤ، بم نہ گرانا، اگر ایسا کیا تو یہ جنگ بندی کی بڑی خلاف ورزی ہوگی۔
BREAKING: Trump says Israel and Iran “don’t know what the f*ck they’re doing.” pic.twitter.com/sIYaouXgbg
— Clash Report (@clashreport) June 24, 2025
اس سے قبل امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پر پوسٹ میں اسرائیل کو تنبیہ کی ہے کہ وہ ایران پر بمباری بند کر کے اپنے ہوابازوں کو فوراً واپس بلا لے۔

انہوں نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر لکھا کہ اسرائیل، بم گرانا بند کر دو۔ اگر ایسا نہیں ہوا تو یہ بڑی خلاف ورزی ہو گی۔ اپنے ہوابازوں کو ابھی واپس بلا لو۔
یاد رہے کہ ایران اور اسرائیل کے درمیان 13 جون سے شروع ہونے والی جنگ 12 روز بعد ’جنگ بندی‘ پر فی الحال ختم ہوگئی ہے۔