Follw Us on:

اے وی سی نیشنز کپ 2025 فائنل: بحرین نے پاکستان کو شکست دے دی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Pak vs behrain
میزبان ملک بحرین کی ٹیم کو ہوم گراؤنڈ اور ہوم کراؤڈ کا فائدہ حاصل ہوگا۔ (فوٹو: فائل)

ایشین والی بال کنفیڈریشن (اے وی سی) نیشنز کپ 2025 کا فائنل آج پاکستان اور بحرین کے درمیان بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کھیلا گیا، جس میں بحرین نے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے دی۔

بحرین نے نیشنز کپ 2025 کے فائنل میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کو 1-3 سے شکست دے دی۔ منامہ میں کھیلے گئے اس سنسنی خیز مقابلے میں بحرین نے بہترین کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے میزبان ہونے کا بھرپور فائدہ اٹھایا۔

میچ کے پانچ سیٹس میں سے تین بحرین نے جیتے اور ایک پاکستان نے جیتا، جب کہ واضح برتری کی وجہ سے پانچواں سیٹ نہیں ہوا۔

نیشنز کپ کے پہلا سیٹ پاکستان نے 25-23 سے جیتا، جب کہ دوسرا سیٹ بحرین نے 25-16 سے اپنے نام کیا۔

اسی تیسرا سیٹ بھی بحرین نے 25-17 سے جیتا اور اس کے بعد چوتھا سیٹ بھی بحرین نے 25-18 سے جیت کر میچ اپنے نام کر لیا۔

پاکستان نے آغاز میں زبردست کارکردگی دکھائی اور پہلا سیٹ جیت کر برتری حاصل کی، تاہم اس کے بعد بحرینی ٹیم نے زبردست واپسی کی اور تین مسلسل سیٹس جیت کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

پاکستانی ٹیم کی کارکردگی قابلِ تعریف رہی مگر وہ بحرین کی تیز رفتار اور منظم حکمت عملی کا مقابلہ نہ کر سکی۔

واضح رہے کہ یہ فائنل نیشنز کپ 2025 کے سلسلے کا میچ نمبر 25 تھا، جو بحرین کے دارالحکومت منامہ میں کھیلا گیا۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس