Follw Us on:

لاہور میں 60 سال سے ذائقے بکھیرتا بینظیر سموسہ آخر اتنا مشہور کیسے ہوا؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

لاہور کے ذائقوں سے بھرے بازاروں میں اگر کسی چیز نے دہائیوں سے اپنی خوشبو اور ذائقے سے لوگوں کے دل جیتے ہیں، تو وہ ہے بینظیر سموسہ کی دکان۔

گزشتہ 60 برسوں سے یہ دکان نہ صرف لاہور کی روایتی کھانوں کی پہچان بنی ہوئی ہے بلکہ فریش اور خستہ سموسوں کے حوالے سے ایک منفرد مقام رکھتی ہے۔

پرانی انارکلی سے لے کر نئی نسل تک، بے شمار ذائقہ شناس افراد کے لیے بینظیر سموسہ محض ایک ناشتہ یا اسنیک نہیں بلکہ بچپن کی یاد، خاندانی روایت اور لاہور کی تہذیب کا حصہ ہے۔ آج بھی جب تیل میں تلے جانے والے تازہ سموسوں کی خوشبو فضا میں پھیلتی ہے تو یہ دکان ماضی، حال اور ذائقے کو ایک ساتھ جوڑ دیتی ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس