شدید گرمیوں میں جب درجہ حرارت ناقابل برداشت حد تک پہنچ جاتا ہے، تو ٹھنڈک کے ذرائع انسانی ضرورت بن جاتے ہیں۔
تاہم بجلی کے بڑھتے نرخوں اور ایئر کنڈیشنرز کے مہنگے استعمال نے عام افراد کو متبادل ذرائع کی طرف متوجہ کر دیا ہے۔ ان حالات میں ائیر کولر ایک موزوں، نسبتاً کم خرچ اور توانائی بچانے والا حل بن کر ابھرا ہے، جو نہ صرف بجلی کی بچت کرتا ہے بلکہ کم آمدنی والے افراد کے لیے بھی گرمی کا مقابلہ کرنے کا مؤثر ذریعہ ثابت ہو رہا ہے۔
سادہ ٹیکنالوجی، کم خرچ اور قدرتی ہواداری پر مبنی یہ آلہ آج کے معاشی دباؤ میں ایک قابل عمل متبادل بنتا جا رہا ہے۔