Follw Us on:

عمران خان وزیراعظم بنے، نہ بنے، مقصد پورا ہوگیا، جاوید ہاشمی

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک

جاوید ہاشمی نے پاکستان میٹرز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں اصل طاقت وہی سنتی اور مانتی ہے جو افواج پاکستان کی طرف سے آتا ہے، اور باقی سب صرف تابع دار بنے ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ قوم نے گزشتہ 60 سے 70 سال کے دوران پہلی بار ایک واضح اور غیر روایتی فیصلہ دیا ہے، جس نے ہر کسی کو حیرت میں ڈال دیا ہے۔

جاوید ہاشمی کے کہا کہ عوام کے اس فیصلے کو کوئی جھٹلا نہیں سکتا اور جو اس فیصلے کو رد کرے گا، وہ خود بدل دیا جائے گا یا مٹا دیا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ یہ فیصلہ کسی روایتی پارٹی یا نشان سے متعلق نہیں تھا، بلکہ عمران خان کی ذات کے لیے عوامی اعتماد کا اظہار تھا۔ ان کے مطابق اگر عمران خان بھی اس فیصلے سے ادھر ادھر ہونے کی کوشش کرے تو عوام انہیں بھی ہٹا دیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ عوام نے جو طاقت عمران خان کو دی ہے، اس کی حفاظت کی بھی ذمہ داری اب انہی پر ہے، ورنہ ملک ایک بار پھر سیاسی افراتفری کا شکار ہو سکتا ہے۔

Author

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس