Follw Us on:

ملک بھر میں مون سون کی بارشیں کب تک جاری رہیں گی؟

نیوز ڈیسک
نیوز ڈیسک
Rains
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں سب سے زیادہ 48 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ (فوٹو: ڈان نیوز)

ملک کے بالائی علاقوں میں مون سون کی بارشوں نے موسم خوشگوار بنا دیا ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گرد و نواح میں گہرے بادلوں، ٹھنڈی ہواؤں اور بارش نے فضا کو نکھار دیا، جبکہ مارگلہ کی پہاڑیاں بارش کے بعد صاف اور دلکش منظر پیش کرنے لگیں۔ شہریوں نے بارش سے لطف اندوز ہونے کے لیے پارکوں اور کھلی جگہوں کا رخ کیا۔

اسلام آباد میں صبح سے بارش وقفے وقفے سے جاری ہے، جبکہ مری، گلیات، راولپنڈی، کلر سیداں، گوجر خان، روات اور اٹک میں بھی تیز بارش ہوئی۔

ان بارشوں سے موسم تو خوشگوار ہو گیا، تاہم کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔

Rain pk
ان بارشوں سے موسم تو خوشگوار ہو گیا، تاہم کئی علاقوں میں پانی جمع ہونے کی شکایات بھی موصول ہوئیں۔ (فوٹو: آج نیوز)

محکمہ موسمیات کے مطابق بارشوں کا یہ سلسلہ 6 جولائی تک جاری رہنے کا امکان ہے۔ آئندہ دو روز کے دوران کشمیر، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا اور اسلام آباد میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ مزید بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

جنوبی پنجاب، جنوبی سندھ اور بلوچستان کے بعض علاقوں میں بھی بارش کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، جبکہ دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کی توقع ہے۔

گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مری میں سب سے زیادہ 48 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، اسلام آباد ایئرپورٹ پر 29 ملی میٹر، چکلالہ راولپنڈی میں 18 ملی میٹر اور تخت بائی (خیبر پختونخوا) میں 38 ملی میٹر بارش ہوئی۔

دوسری جانب قومی آفات مینجمنٹ اتھارٹی (NDMA) نے شہریوں اور سیاحوں کو بارشوں کے دوران پہاڑی علاقوں کے غیر ضروری سفر سے گریز کی ہدایت جاری کی ہے۔ اتھارٹی نے کہا ہے کہ شہری موسمی الرٹس پر نظر رکھیں اور احتیاطی تدابیر اپنائیں تاکہ کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچا جا سکے۔

یہ پاکستان میٹرز نیوز ڈیسک کی پروفائل ہے۔

نیوز ڈیسک

نیوز ڈیسک

Share This Post:

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

متعلقہ پوسٹس